اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے قومی سلامتی کمیٹی میں شرکت کا فیصلہ کر لیا،پارٹی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور پی اے سی چیئرمین جنید اکبر سمیت اراکین کی اکثریت نے اجلاس میں شرکت کرنے کی تائید کی۔پی ٹی آئی کے زرائع کے مطابق سوموار کو پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کا اپوزیشن لابی میں اجلاس منعقد ہوا جلاس میں پارلیمانی سیکورٹی کمیٹی میں شرکت کے حوالہ سے غور کیا گیاذرائع کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن اراکین کی اکثریت نے شرکت پر زور دیا ہے، زرائع کے مطابق چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اجلاس میں شرکت کی بھرپور حمایت کی۔
ذرائع کے مطابق چیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر کا کہنا تھا بانی سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے رکن اسمبلی زرتاج گل اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے بھی اجلاس میں شرکت سے پہلے بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کی تجویز پیش کی اور ان سے ایجنڈہ اور سوالات لینے کی تجویز پیش کی تاہم اکثریتی اراکین نے اس موقع سے فائدہ اٹھانے اور اسٹیبلشمنٹ کے حوالے سے تحفظات اورسوالات اجلاس میں پیش کرنے کی تجویز دی۔ اراکین کی جانب سے کہا گیا کہ یہ بہترین فورم ہے اگر ہم اس کابائیکاٹ کریں گے تواس کا اچھا میسیج نہیں جائے گا۔اجلاس میں چند اراکین کی جانب سے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی بھی تجویز دی گئی تاہم انہیں کہا گیا کہ عوام پوری صورتحال کو دیکھ رہی ہے اور اگر ہم شرکت نہیں کریں گے تو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات مزید خراب ہوجائیں گے۔
Comments are closed.