ملک محفوظ ہاتھو ں میں ہے ،جنرل عاصم منیرکا قومی سلامتی کمیٹی کے شرکا کو بریفنگ

آرمی چیف نے متعدد مواقعوں پرقرآنی آیات کا بھی حوالہ دیا
شرکاء کو سکرین اور سلائیڈز کی مدد سے اہم شواہد کے ساتھ صورت حال سے آگاہی دی گئی
#/h#
اسلام آباد (آن لائن)پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے ،انہوں نے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے متعدد مواقعوں پر قرآنی آیات کا حوالہ بھی دیا ،کمیٹی ذرائع کے مطابق ڈی جی ملٹری آپریشنز کے بعد آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بریفنگ دی۔قبل ازیں کمیٹی کو ملک میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات پر بریفنگ دی گئی ،جس میں بتایا گیا کہ دہشت گردی کے واقعات میں فتنہ الخوارج ملوث ہیں،فتنہ الخوارج کو بھارتی خفیہ ایجنسی را اور افغانستان سے مدد مل رہی ہے

،را اور دیگر ملک دشمن ایجنسیاں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بدامنی پھیلا رہی ہیں،دہشتگردی میں غیر ملکی ساخت کا اسلحہ استعمال ہورہا ہے،افغان سرزمین کے استعمال کے متعدد بار شواہد دئیے گئے ہیں،جعفر ایکسپریس واقعہ میں بھی افغانستان سے دہشتگردی کا واقعہ آپریٹ ہوا ہے،بنوں کیٹ پر حملے میں کئی افغانی شہری ملوث تھے،رمضان المبارک سے پہلے دہشتگردی کی لہر میں اضافہ ہوا ہے،اجلاس میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات پرتفصیلی آگاہ کیا جارہا ہے،شرکاء کو سکرین اور سلائیڈز کی مدد سے اہم شواہد کے ساتھ صورت حال سے آگاہی دی گئی۔

Comments are closed.