اسلام آباد(آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن و دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست کا فیصلہ سنا دیا ہے ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے 22 اے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا یا۔عدالت نے گل خان کی اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کردی۔درخواست گزار نے وزیر اعظم، وزیر داخلہ و دیگر پر26نومبر احتجاج میں مظاہرین پر فائرنگ کا الزام لگایا تھا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار کی جانب سے اپنے الزامات کے کوئی ثبوت عدالت میں پیش نہ کئے گئے ۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ 26 نومبر احتجاج میں فائرنگ سے اسکا بیٹا بھی جاں بحق ہوا تھا۔
Comments are closed.