یوم پاکستان جوش وجذبے کیساساتھ منایا جائیگا،پریڈ تقریب ایوان صدر میں ہوگی

اسلام آباد (آن لائن)ملک بھر میں یوم پاکستان روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائیگا ،یوم پاکستان پریڈ( اتوار )کو محدود پیمانے پر ایوان صدر کے احاطے میں ہوگی ،تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ،صدر مملکت آصف علی زرداری بطور مہمان خصوصی شرکت کی کریں گے جبکہ تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف اور تمام سروسز چیفس شرکت کریں گے اورقومی پرچم لہرائیں گے۔پریڈ میں تینوں مسلح افواج کے دستے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے،مسلح افواج کے دستے مہمان خصوصی کو سلامی دیں گے،اس کے علاوہ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے فلائی پاسٹ کریں گے،پریڈ میں پاکستان آرمی کا مایہ ناز پائپ بینڈ بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا،تقریب میں غیر ملکی سفیروں اور دیگر معزز مہمانوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔دوسری جانب قومی سول اعزازات کی تقسیم کی تقریب ایوان صدر میں ا مسال 23مارچ اتوار کی بجائے24مارچ پیر کو منعقد کی جائیگی جس میں نیشنل سول ایوارڈز کمیٹی کے ایوارڈ کیلئے نامزد کئے گئے رمضان کے باعث یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

پاکستانیوں کو صدر مملکت آصف علی زرداری ایک باوقار قومی تقریب میں قومی سول اعزازات سے نوازیں گے۔ ایوارڈز کی تقسیم کی تقریب 23 مارچ کو ایوان صدر میں قرارداد لاہور کی 85ویں سالگرہ کے موقع پر مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ کے باعث اگلے روز کیلئے ملتوی کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبے کے ساتھ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پریڈ میں بدستور تینوں مسلح افواج کے دستے بھرپور شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق یوم پاکستان پریڈ کو محدود پیمانے پر کرنے کا فیصلہ رمضان المبارک کے باعث کیا گیا۔ پریڈ ایوان صدر کے احاطے میں منعقد کی جائے گی۔یاد رہے کہ یومِ پاکستان ہر سال 23 مارچ کو منایا جاتا ہے، جو 1940 میں قراردادِ لاہور کی یاد میں ہے، جب مسلم لیگ نے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک الگ وطن کے حصول کی تحریک شروع کی تھی، اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں خصوصی تقریبات اور مسلح افواج کی پریڈ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

Comments are closed.