قائد اعظم یونیورسٹی سی ڈی اے کی اربوں روپے کی مقروض نکلی

اسلام آباد(آن لائن) قائد اعظم یونیورسٹی سی ڈی اے کی اربوں روپے کی مقروض نکلی،15سو ایکٹر سے زائد اراضی پر محیط قائد اعظم یونیورسٹی کی لیزدوبارہ تجدید نہیں کرائی جاسکی ہے۔

بدھ کے روز سینیٹ وفاقی تعلیم کمیٹی کے اجلاس میں سی ڈی اے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ اس وقت قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے ذمے سی ڈی اے کے 34ارب روپے سے زائد کے بقایا جات ہیں اور یہ بقایاجات یونیورسٹی کے زمین کی لیز مدت ختم ہونے اور دوبارہ تجدید نہ کرانے سمیت مختلف خلاف ورزیوں پر جرمانوں کی وجہ سے جمع ہوئے ہیں حکام کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی کے پاس یہ بقایاجات جمع کرانے کیلئے رقم موجود نہیں ہے اور سی ڈی اے کی جانب سے بار بار کی یاد دہانیوں کے باوجود بھی یونیورسٹی کی جانب سے کسی قسم کا جواب نہیں دیا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ اگر یونیورسٹی ان بقایا جات میں سے کچھ رقم کی ادائیگی کرتی ہے تو بہت زیادہ جرمانے ختم ہوسکتے ہیں جس پر چیرمین کمیٹی نے کہاکہ ملک بھر کی یونیورسٹیوں کے پاس اس وقت فنڈز کی شدید قلت ہے اور وہ ادائیگیاں کرنے سے قاصر ہیں جس پر سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے یونیورسٹی کو منافع بخش بنانے کیلئے بھی کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا جارہا ہے۔اعجاز خان

Comments are closed.