پیپلز پارٹی کی قیادت کا پنجاب میں پارٹی دوبارہ متحرک کرنے کا فیصلہ

لاہور (آن لائن) پیپلز پارٹی کی قیادت نے پنجاب میں پارٹی دوبارہ متحرک کرنے کا فیصلہ کر لیا

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دورہ لاہور کے دوران پنجاب میں پیپلز پارٹی کو متحرک کرنے کے لئے حکمت عملی تشکیل دے دی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے دورہ لاہور کے دوران پارٹی کے قیادت کو انتخابات کی تیاریوں کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سمیت جنوبی پنجاب میں کنونشن کے ذریعے الیکشن مہم کا آغاز کرے گی۔

جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں کنونشن منعقد کئے جائیں گے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کنونشن سے خطاب کرینگے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آئندہ چند روز میں دوبارہ لاہور آئیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کے وسطی و جنوبی پنجاب کے دوران مختلف سیاسی رہنما پیپلز پارٹی میں شمولیت بھی کریں گے۔جنوبی وسطی پنجاب کے تمام اضلاع میں پیپلز پارٹی کے کنونشن منعقد کئے جائیں گے۔

Comments are closed.