پاک افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام ‘سیکیو رٹی اہلکاروں کی بروقت کارروائی‘ 16 خوارج مارے گئے
راولپنڈی‘اسلام آباد(آن لائن)سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی ‘سیکیو رٹی اہلکاروں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں 16 خوارج مارے گئے ۔وزیراعظم شہبازشریف نے دراندازی ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج نے شمال وزیر ستان کے علاقے غلام خان کلے میں دراندازی کی کوشش کی ۔سیکیو رٹی اہلکاروں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں 16 خوارج مارے گئے ۔
پاکستان بار بار افغان عبری حکومت سے موثر باڈر مینجمنٹ کے لئے کہتا آرہا ہے ۔توقع ہے افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی ۔افغان عبوری حکومت خوارج کوپاکستان میں دہشت گردی کے لئے اپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکے گی ۔سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لئے پر عزم ہے ۔سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کا خاتمہ یقینی بنائے گی۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے غلام خان کلے، شمالی وزیرِستان میں فتنہ الخوارج کی افغانستان سے پاکستان در اندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی اورپاکستان میں در اندازی کی کوشش کرنے والے تمام 16 خارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔مجھ سمیت پوری، پاکستان کی دھشتگردوں سے حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں اپنی بہادر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
Comments are closed.