دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے‘وزیرِاعظم

اسلام آباد(آن لائن)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے نوشکی میں پولیس موبائل پر دہشتگردوں کے حملے میں 4 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی اور واقعے کی فوری تحقیقات اور ذمہ داران کے تعین و کاروائی کی ہدایت کی ہے ۔ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکاروں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔دھشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے‘دھشتگرد بلوچستان کی ترقی و امن کے دشمن ہیں۔

Comments are closed.