اسلام آباد(آن لائن)صدر آصف علی زرداری نے پاک فوج،پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے 764 جوانوں اور افسروں کیلئے فوجی اعزازات کا اعلان کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق صدرآصف علی زردای نے مسلح افواج کے جوانوں اور افسران کے لئے فوجی اعزازت کا اعلان کیاہے۔پاک فوج،پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے 764 جوانوں اور افسروں کے لئے فوجی اعزازات کااعلان کیا گیا ہے ۔دو افسروں اور جوانوں کے ستارہ بسالت،227 کے تمغہ بسالت،82 افسران و جوانوں کے امتیاز اسناد،185 کے لئے آرمی چیف تہنیتی کارڈ ‘23 کے لئے ہلال امتیاز،122 ستارہ امتیاز اور 133 کے لئے تمغہ امتیازکا اعلان کیا گیا ہے۔
Comments are closed.