بیوروکریسی میں گریڈ 22میں ترقی کے بعد بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کر دیئے گئے

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی بیورو کریسی میں افسران کے گریڈ 22میں ترقی کے بعد بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کر دیئے گئے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق گریڈ 22میں ترقی پانے کے بعد عائشہ حمیرا چوہدری کو سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی تعینات کر دیا گیا،عائشہ حمیرا چوہدری اس سے قبل ایڈیشنل سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی تعینات تھی،ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خزانہ محمد اسلم غوری کو گریڈ 22میں ترقی پانے کے بعد اسپیشل سیکرٹری وزارت خزانہ تعینات کیا گیا ہے،ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ڈاکٹر نواز احمد گریڈ 22میں ترقی کے بعد ممبر وزیر اعظم معائنہ کمیشن تعینات کیا گیا،ایڈیشنل سیکریٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی حماد شمیمی گریڈ 22میں ترقی کے بعد سیکرٹری نجکاری ڈویژن تعینات کیا گیا ہے ،گریڈ 22میں ترقی پانے کے بعد سیکرٹری انچارج وزارت بین الصوبائی رابطہ ظہور احمد سیکریٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ تعینات کر دیا گیا ہے ،ذرائع کے مطابق گریڈ 22میں ترقی پانے والے اعلی پولیس افسران کے تقرر وتبادلے کئے گئے ،ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مواصلات بی اے ناصر گریڈ 22سے ترقی پانے کے بعد سیکریٹری وزارت انسانی حقوق تعینات کیا گیا ہے

،پولیس سروس غلام نبی میمن گریڈ بائیس میں ترقی پانے کے بعد آئی جی سندھ تعینات رہیں گے ،گریڈ 22میں ترقی پانے کے بعد پولیس سروس کے محمد فاروق مظہر ڈائریکٹر جنرل نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ تعینات کیا گیا ہے،گریڈ 22میں ترقی پانے کے بعد عبدالخالق شیخ ڈی جی نیشنل پولیس بیورو تعینات کیا گیا ہے،موٹروے پولیس میں تعینات پولیس سروس کے زبیر ہاشمی گریڈ 22میں ترقی ملتے ہیں سول سروس سے ریٹائر ہو گئے،ایڈمنسٹریٹیو سروس کے وسیم اجمل چوہدری گریڈ بائیس میں ترقی پانے کے بعد سیکرٹری وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی تعینات کیا گیا ہے،ایڈمنسٹریٹیو سروس کی عنبرین رضا گریڈ بائیس میں ترقی پانے کے بعد اسپیشل سیکرٹری کابینہ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے،گریڈ 22میں ترقی پانے کے بعد عثمان اختر باجوہ سیکریٹر پرائیوٹائیزیشن کمیشن تعینات کیا گیا ہے،گریڈ 22میں ترقی پانے کے بعد محمد عمیر کریم اسپیشل سیکرٹری وزارت اقتصادی امور تعینات کیا گیا ہے،گریڈ22 میں ترقی پانے کے بعد سید عطا الرحمان سیکرٹری وزارت مذہبی امور تعینات کیا گیا ہے،گریڈ22 میں ترقی پانے کے بعد راشد محمود لنگڑیال چیئرمین ایف بی آر تعینات کیا گیا ہے،گریڈ22 میں ترقی پانے کے بعد مومن آغا سیکرٹری وزارت پٹرولیم تعینات کیا گیا ہے،گریڈ22 میں ترقی پانے کے بعد ندیم محبوب سیکرٹری وزات نیشنل ہیلتھ سروسز تعینات کردیا گیا ہے،معین الدین وانی گریڈ22 میں ترقی پانے کے بعد سیکرٹری وزارت تعلیم ،داود محمد بریج گریڈ22 میں ترقی پانے کے بعد ڈی جی نیشنل انسٹیوٹ آف مینجمنٹ،گریڈ22 میں ترقی پانے کے بعد شکیل احمد مگنیجو اسپیشل سیکرٹری وزارت کامرس،گریڈ22 میں ترقی پانے کے بعد سعدیہ ثروت جاوید اسپیشل سیکریٹری وزارت پٹرولیم،گریڈ22 میں ترقی پانے کے بعد اسد رحمان گیلانی سیکرٹری وزارت قومی ورثہ تعینات کیا گیا ہے،گریڈ22 میں ترقی پانے کے بعد علی سرفراز حسین جنیوا میں پاکستانی مندوب کے فرائض انجام دیں گے ،گریڈ22 میں ترقی پانے کے بعد زاہد اختر زمان بطور چیف سیکرٹری پنجاب تعینات رہیں گے ،گریڈ22 میں ترقی پانے کے بعد نبیل احمد اعوان کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد رہیں گی جبکہ گریڈ22 میں ترقی پانے کے بعد احمد رضا ثرور کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد رہیں گی ۔

Comments are closed.