مولانا فضل الرحمن سے گرینڈ الائنس خواہش ہے ضرورت نہیں، جنید اکبر

اسلام آبا د(آن لائن)پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور سوشل میڈیا ایک پیج پر ہیں،حکومت پہلے فیصلہ کرلے کہ ہمیں پولیٹیکل ورکر مانتے ہیں یا دہشت گرد،اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں حکوت دس بار بھی دعوت دے گی تو شرکت نہیں کریں گے ، حکومت پہلے فیصلہ کر لے کہ ہمیں پولیٹکل ورکر مانتے ہیں یا دہشت گرد بانی پی ٹی اء کا بیانیہ ہی سب کا بیانیہ ہے ،تحریک انصاف کی لیڈر شپ اور پی ٹی آء کا سوشل میڈیا ایک پیج پر ہیں ،بانی پی ٹی آئی سے ملنے کے لیے کچھ لوگوں کو اجازت ملتی ہے کچھ کو نہیں ، جنید اکبر دو ہفتوں سے مجھے بھی نہیں ملنے دیا گیا،عدالتی حکم کے باوجود پولیٹیکل لوگوں کو بانی پی ٹی آء سے نہیں ملنے دیا جاتا ،مولانا فضل الرحمان کے ساتھ گرینڈ الائنس ہماری خواہش ہے ضروت نہیں۔

Comments are closed.