شانگلہ(آن لائن)شانگلہ کے صدر مقام الپوری کے نواحی علاقے ملک خیل کوٹکے میں ٹریفک کا ہولناک حادثہ5افراد جاں بحق جبکہ3 شدید زخمی ہو گئے۔جان بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق پورن سے ہیں،واقعہ افطاری سے کچھ دیر پہلے تیز رفتاری کے باعث پیش ایا جس میں لینکوزر گاڑی جو مین روڈ پر پورن کی طرف جا رہی تھی ملک خیل کوٹکی کے مقام پر گہری کھائی میں جاگری ،گاڑی میں سوار اٹھ میں سے پانچ افراد موقع پر جان بحق جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو شانگلہ کے ایمرجنسی افیسرخان محمد کے مطابق اطلا ع ملتے ہی ریسکیو نے فوری طور پر ریسپانس کرتے ہوئے موقع سے تین شدید زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری منتقل کر دیا جس کے بعد انہیں سیدو شریف سوات ہسپتال روانہ کر دیا گیا۔ان کے مطابق لنک کروزر گاڑی میں سوار اٹھ میں سے پانچ افراد موقع ہی پر جان بحق ہوئے تھے جبکہ تین شدید زخمی ہوئے مقامی افراد نے فوری طور پر ریسکیو کو اطلاع دی اور ان کے ساتھ مل کر جان بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کروایا۔جان بحق ہونے والومیں سلمان خان ،رحمت اللہ،امیرسہیل،فضل بٹ،فیصل خان شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں سرفراز،ظفرخان،نصیب بشارت شامل ہیں،جان بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق شانگلہ کے تحصیل پورن سے ہیں۔۔
Comments are closed.