اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ہواوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایتھن سن کے زیر قیادت پانچ رکنی وفد نے ملاقات کی ہے ،وزیر اعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران ہواوے کے زیر اہتمام تین لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کی فراہمی کے حوالے سے پیشرفت پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی ،تین لاکھ نوجوانوں میں سے 2 لاکھ 40 ہزار نوجوانوں کو بنیادی نوعیت جبکہ 60 ہزار نوجوانوں کو ہائی ٹیک تربیت فراہم کی جائے گی،اس سال کے اختتام تک تمام 3 لاکھ نوجوانوں کی تربیت مکمل ہو گی ،تربیتی پروگرامز کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کروائی جائے گی،ہواوے ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے پندرہ پاکستانی یونیورسٹیوں میں مصنوعی ذہانت، کلاوٴڈ کمپیوٹنگ، بگ ڈیٹا اور سائبر سیکیورٹی کے کورسز متعارف کروائے گئے ہیں
،وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں فنی تربیت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ،ہواوے کے ساتھ ٹھوس اور طویل مدتی شراکت چاہتے ہیں،ہواوے کے آئی سی ٹی تربیتی پروگرام سے نہ صرف آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی،اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
Comments are closed.