آئی ایم ایف کا نیا پیکیج:مہنگائی میں 7.5 فیصد تک اضافہ جا سکتا ہے

اسلام آباد (آن لائن)آئی ایم ایف کے نئے پیکیج کے پاکستانی معیشت پر اثرات،مہنگائی خوراک کی اشیا میں اضافہ 7.5 فیصد تک جاسکتا ہے، ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے نئے پیکیج کے تحت فی یونٹ بجلی پر ایک روپیہ لیوی لگے گی،عمومی بجلی بل پر ایک روپیہ فی ینٹ کمی کی جائے گی،رجسٹرڈ پرچون فروشوں کی تعداد میں اضافہ لازم ہیصوبوں کو ائی ایم ایف فریم ورک کے مطابق ذرعی ٹیکس لینا ہوگا،اس عمل سے محصولات میں 17 فیصد اضافہ حاصل کرنا ہوگا،انرجی سیکٹر کے استحکام کے لیئے گردشی قرضہ کم کرنا اور صارفین کے لیئے بجلی کی قیمت قابل برداشت رکھنا ہے،

معیشت کے کمزور شعبوں کے لیئے سبسڈی جاری رکھنے کو یقینی بنایا جائے گا،فوڈ اینڈ انرجی کے شعبے میں 9 فیصد مہنگای ہوسکتی ہے،بیرونی قرضوں کی واپسی کا عمل متاثر ہوسکتا ہے،ضرورت پڑنے پر کنٹنجنسی پلان بھی سامنے آسکتا ہے،سپیشل اکانومک زونز کو نئی ٹیکس اور دیگر سہولتیں 2035 تک نہیں دی جاسکیں گی،موجودہ مالی سال کے دوران جی ڈی پی گروتھ میں مزید اضافے کا امکان ہے

Comments are closed.