امریکی کانگریس میں پاکستان مخالف بل دوطرفہ تعلقات کا عکاس نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

روس اور یوکرین سیز فائر خوش آئند ہے، پاکستان کے دونوں ممالک سے اچھے تعلقات ہیں، شفقت علی خان
بلوچستان سے متعلق اقوام متحدہ کے ماہرین کے بیان یکطرفہ اور غیر مصدقہ میڈیا رپورٹس پر مبنی،حقائق کی درستگی ضروری ہے
بیجنگ کے شہریوں کے تحفظ کے لئے چینی فوجی دستے کی تعیناتی بارے ر پورٹیں بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے،ہفتہ وار پریس بریفنگ

اسلام آباد (آن لائن) دفتر خارجہ نے بلوچستان سے متعلق اقوام متحدہ کے بعض ماہرین کے بیان کو یکطرفہ اور غیر مصدقہ میڈیا رپورٹس پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی بیانات میں معروضیت، حقائق کی درستی اور مکمل سیاق و سباق کو ملحوظ رکھنا ضروری ہے۔روس اور یوکرین کے درمیان حالیہ سیز فائر کو خوش آئند ہے ، امریکی کانگریس میں پاکستان مخالف بل دوطرفہ تعلقات کا عکاس نہیں، جعفر ایکسپریس ٹرین حملے کا معاملہ افغان حکام سے بھی اٹھایا ہے ، بلوچستان میں بیجنگ کے شہریوں کے تحفظ کے لئے چینی فوجی دستے کی تعیناتی بارے ر پورٹیں بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران روس اور یوکرین کے درمیان حالیہ سیز فائر کو خوش آئند قرار دیتے ہوے امید ظاہر کی کہ سیز فائر مستقل ہوئے جائے۔ پاکستان کے دونوں ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہے۔ ہم نے ہمیشہ بات چیت کو فوقیت دی ہے۔ صادق خان کے دورہ افغانستان پر ردعمل دیتے ہوے ترجمان نے کہا اس دورے میں دورے میں افغان حکا م سے تمام پہلووٴں پر بات چیت کی گئی ہے ۔ یہ ایک جاری اور مسلسل عمل ہے۔ ترجمان نے اقوام متحدہ کے بعض ماہرین کے بیان کو یکطرفہ اور غیر مصدقہ میڈیا رپورٹس پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا شرپسند عناصر جان بوجھ کر عوامی خدمات میں خلل ڈال رہے ہیں اور شہریوں کی آزادانہ نقل و حرکت میں رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں، شرپسند عناصر کے جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نظر انداز نہیں کی جا سکتیں۔

انہوں نے کہاکہ احتجاج کی آڑ میں دہشت گردوں کے ساتھ ملی بھگت ثابت ہو چکی ہے جبکہ ریاستی اقدامات کو روکنے کے لیے منظم رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں، دہشت گردوں کی مدد کے لیے سڑکوں کی بندش اور دیگر تخریبی سرگرمیاں ناقابل قبول ہیں۔ترجماننے کہا کہ جعفر ایکسپریس آپریشن میں مارے گئے 5 دہشت گردوں کی لاشیں زبردستی قبضے میں لینا شرپسندوں اور دہشت گردوں کے گٹھ جوڑ کا ثبوت ہے، پولیس نے ان میں سے 3 لاشیں واپس حاصل کر لیں، انہوں نے واضح کیا کہ قانون کی عملداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کسی بھی فرد یا گروہ کو انسانی حقوق کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتے، حکومت خاص طور پر دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری پوری کرے گی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تمام شہریوں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے یکساں مواقع فراہم کرنے کی پالیسی پر کاربند ہے۔ترجمان نے واضح کیا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے لیے کسی قسم کی رعایت یا معافی کی گنجائش نہیں جبکہ حکومت کے تمام اقدامات بین الاقوامی قوانین سے مکمل مطابقت رکھتے ہیں، ہر شہری کو آئینی حقوق کے تحت قانونی چارہ جوئی کا مکمل اختیار حاصل ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندوں کے ساتھ تعمیری مکالمے کے لیے تیار ہے۔ ترجمان نے کہا اقوام متحدہ ادارے کی پریس ریلیز خودمختار ریاست کو دہشت گردی کے خلاف سپورٹ فراہم کرنے کے برعکس دہشتگردوں کو تقویت دیتی ہے۔ ترجمان نے کہا عوامی بیانات میں معروضیت، حقائق کی درستی اور مکمل سیاق و سباق کو ملحوظ رکھنا ضروری ہے۔ ترجمان نے مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت کے گھروں پر چھاپوں کی شدید مذمت کرتے ہوے کہا کہ عالمی برادری مقبو ضہ کشمیر میں حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ۔ مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق ہی حل ممکن ہے ۔ امریکہ میں پاکستان کے خلاف پیش ہونے والے بل پرر دعمل دیتے ہوے ترجمان نے کہا امریکہ میں پیش کیے گئے بل سے واقف ہیں ۔ یہ ایک بندے کا ذاتی اقدام ہے۔ یہ بل پاکستان اور امریکہ کے دوطرفہ تعلقات کا عکاس نہیں ہے۔ امید کرتے ہیں کہ امریکی کانگرس دونوں ممالک کے اچھے تعلقات کے لیے اقدامات کرے گی ۔ پاکستانی صحافیوں کے دور ہ اسرائیل کے سوال پر ترجمان کا کہنا تھا پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل کا دورے نہیں ہوسکتا۔ اس سے پہلے جو اسرائیل کے دورے ہوئے وہ ڈول نیشنل تھے۔ پاکستان کا اسرائیل پر موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ترجمان کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ پر واضح تحریر ہے کہ یہ اسرائیل کے سفر کے لیے کارآمد نہیں ہے۔

تکنیکی طور پر کوئی پاکستانی اس پاسپورٹ پر اسرائیل میں داخل نہیں ہو سکتا۔ اگر کوئی داخل ہوتا ہے تو اس کے لیے خصوصی انتظامات اس ریاست کی جانب سے کیے گئے ہوں گے۔پاکستان کی کمرشل کمپنیوں پر امریکہ کی جانب سے پابندیوں کے سوال پر ترجمان نے اسے یکطرفہ اقدام قرار دیتے ہوے کہا یہ پابندیاں ثبوتوں کے بغیر لگائی گئی ہیں ۔ ترجمان نے کہا پاکستان سے اے سی سی ہولڈر افغان شہریوں کے ملک بدری کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔ ترجمان نے امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں ٹی ٹی پی کو بڑا خطرہ قرار دئیے جانے کا خیرمقدم کیا ۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا سٹار لنک اور ایکس کا معاملہ الگ الگ اور تکنیکی ہے۔ ترجمان نے کہا پاکستان میں بھارتی دہشت گردی پر ڈوزئیر اقوام متحدہ سے بھی شئیر کئے جا چکے ہیں، پاکستان میں چینی شہریوں کے تحفظ پر بات کرتے ہوے ترجمان نے کہا دونوں ملکوں کے رابطے جاری ہیں۔ جبکہ بلوچستان میں چینی فوجی دستے کی تعیناتی کی خبریں بے بنیاد ہیں ۔ بلوچستان میں چینی شہریوں کے تحفظ کے لئے چینی فوجی دستے کی تعیناتی کی بات سراسر بے بنیاد ہے۔

Comments are closed.