اسلام آباد (آن لائن)اسلام آبادوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کی واپسی کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس وزیر داخلہ محسن نقوی نے افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کی وطن واپسی کے سلسے میں لئے گئے اقدامات کا جائزہ لیاگیا اوروزیراعلی کے پی کے کی تجاویز پر کمیٹی قائم کر دی گئی۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کا پروگرام (IFRP) 1 نومبر 2023 سے جاری ہیاس پروگرام کے دوسرے مرحلے میں افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31 مارچ تک رضاکارانہ طور پر پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ وفاق اور صوبائی حکومتوں کے مابین افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کی واپسی پر عملدرآمد کے حوالے مسلسل رابطہ ہے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا واپسی کے عمل میں صوبائی حکومتوں کو وفاق کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ وزیراعلی کے پی کے کی تجاویز پر کمیٹی قائم محسن نقوی نے کہا وزیر مملکت طلال چوہدری صوبوں کا دورہ کریں گے تاکہ واپسی کے عمل میں پیش آنے والے مسائل کا ازالہ کیا جاسکے۔ وزیر داخلہ کی واپسی کے عمل کے دوران غیر ملکیوں سے اچھے برتاوٴ کی ہدایت کی اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری،وفاقی سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری کشمیر افیرز و سیفران، تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز، آئی جیز، ڈی جی ایف آئی اے، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈی سی اسلام آباد، کوآرڈینیٹر نیشنل ایکشن پلان، وزارت خارجہ، وزارت قانون اور سکیورٹی اداروں کے نمائندوں کی شرکت کی چیف سیکرٹریز اور آئی جیز نے افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کی واپسی کے حوالے سے لئے گئے اقدامات کے متعلق وزیر داخلہ کو آگاہ کیا بریفننگ میں بتایا گیا کہ افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کی واپسی کے ضمن میں تمام تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔ واپسی کے سلسلے میں گھر گھر جا کر افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کو آگاہ کیا جا رہا ہے۔افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کی میپنگ پر کام مکمل کی جا چکا ہے۔واپس جانے والوں کیلیے ہولڈنگ سنٹرز، خوراک،صحت کی دیکھ بھال کے انتظامات بھی کئے جا چکے ہیں
Comments are closed.