ہمیشہ مذاکرات کی بات کی ، وزیراعلی سرفراز بگٹی مذاکراتی لائحہ عمل طے کر چکے ہیں، ترجمان بلوچستان حکومت

کوئٹہ (آن لائن) ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ مذاکرات کی بات کی ہے ، وزیراعلی سرفراز بگٹی مذاکراتی لائحہ عمل طے کر چکے ہیں ۔ دہشتگردوں سے بھر پور انداز سے نمٹا جائے گا ، صوبے کو امن و امان کا گہوارہ بنائیں گے ۔ صوبائی حکومت کے ترجمان شائد رند نے صوبائی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوے کہا ہماری حکومت ہمیشہ مذاکرات کی حامی رہی ہے ۔ وزیراعلی سرفراز بگٹی مذاکرات کے لئے لا ئحہ عمل طے کر چکے ہیں ۔ امن و امان کے حوالے سے صوبائی نیشنل ایکشن پلان تشکیل دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں سے بھرپور انداز سے نمٹا جائے گا ۔ امن و امان کے مسئلے پر صوبائی اسمبلی کا ان کیمرہ اہم اجلاس بھی ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا صوبے کو امن و امان کا گہوارہ بنایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی سیاسی طاقت مذاکرات کا با ئیکاٹ کرتی ہے تو ہمارے پاس کوئی ایسی طاقت نہیں ہے کہ اسے مذاکراتی ٹیبل پر لے کر آئیں ۔ انہوں نے کہا گورننس کی بہتری کے ساتھ ساتھ سماجی شعبے کی ترقی پر بھی توجہ دیں گے ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ظہور بلیدی نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف بھر پور کارروائی کریں گے دو روز قبل گوادر میں مسافروں کو بس سے اتار کر قتل کیا گیا جو کہ انتہائی قابل مذ مت ہے ۔ دہشتگردوں کو کسی صورت بخشا نہیں جائے گا ۔ انکے خلاف بھر پور کارروائی کی جائے گی انہوں نے کہاکہ ٹرین حملے میں بھی مسافروں کو یر غمال بنا کر قتل کیا گیا ۔ دہشتگرد پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں

، جعفر ایکسپریس حملے میں بیرونی عنصر ملوث ہیں ۔ ہم دہشتگردوں کا صوبے بھر میں پیچھا کریں گے حملوں کے ذمہ داروں کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کو ئٹہ میں ڈاکٹر اسرار کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا ، دہشتگردوں کا کوئی دین مذہب نہیں ہوتا ۔ ان سے غیر روائتی انداز سے نمٹا جائے گا ۔ صوبائی وزیر خزانہ شعیب نو شیروانی نے کہا دہشتگر معصوم لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔ کل دھماکے میں ماہر ڈاکٹر مہراللہ بھی شہید ہوے ۔ انہوں نے کہا کہ د ہشتگردوں کے خلاف کاروائی میں عوام ادارو ں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ قومیت کی بنیاد پر نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ د ہشتگردی میں ملوث بیرونی عناصر کو ناکامی سے دو چار کرنے کے لئے پوری قوم کو متحد ہونا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی لہر کا مقصد ترقیاتی عمل کو روکنا ہے ۔ ہم نے اس سازش کو نا کام بنانا ہے ۔

Comments are closed.