جمعة الوداع کو عالمی یوم القدس حمایت مظلومین کے موقع پر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی کال پر ملک گیرمظاہرے، احتجاجی ریلیاں

معاہدے کے باوجود اسرائیل کی غزہ میں دہشتگردی گریٹراسرائیل ایجنڈاکی تکمیل ہے۔ علامہ آغاسیدحسین مقدسی
عالمی حکمرانوں محض مذمتی بیانات ، مطالبات پر اکتفا نہ کریں بلکہ آگے بڑھ کر اقوام متحدہ کے ذریعے اپنا موثر کردار ادا کریں
نماز عید الفطر کے اجتماعات اور یوم انہدام جنت البقیع کے عالمگیر احتجاج اور جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے
اسلامی تعاون تنظیم اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے۔ سربراہ ٹی این ایف جے کا جمعہ اجتماع سے خطاب

اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور کوئٹہ، کراچی (آن لائن)تحریک نفاذفقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی کی خصوصی ہدایت پر قائد ملتِ جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے قائم کردہ عالمی یوم القدس حمایت مظلومین جمعة الوداع کو دنیابھرکی طرح وطن عزیزپاکستان میں مظلومین عالم سے اظہار یکجہتی کے جذبے کیساتھ منایا گیا۔ اس موقع پروفاقی و صوبائی دارالحکومتوں سمیت ملک بھرکے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں قبلہ اول کی آزادی،مظلومین کشمیر و فلسطین کی حمایت، صیہونی وبھارتی بربریت اور دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں، علمائے کرام اور واعظین نے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ القدس شریف نہ صرف اسلام بلکہ تمام انسانیت کے نزدیک قابلِ احترام ہے جو شعائر اللہ میں شامل ہے،اس کی عزت و حرمت اورصیہونی پنجوں سے بازیاب کرانا تمام عالم اسلام کا شرعی و ایمانی فریضہ ہے۔سربراہ ٹی این ایف جے علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے جامع مسجداہلبیت واہ میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج ماہِ مبارک صیام کا آخری جمعہ ہے جسے یوم القدس حمایتِ مظلومین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر عرصہ دراز سے منایا جاتا ہے۔انہوں نے باورکرایاکہجنگ بندی معاہدے کے باوجود غاصب اسرائیلی فورسز کی غزہ میں دہشت گردی افسوس ناک اورگریٹراسرائیل کی ایجنڈاکی تکمیل ہے،عالمی حکمرانوں محض مذمتی بیانات اور مطالبات پر اکتفا نہ کریں بلکہ آگے بڑھ کر اقوام متحدہ کے ذریعے اپنا موثر کردار ادا کریں تاکہ دہشت گردی کے اس سلسلے کو روکا جاسکے جس کا نشانہ غزہ میں موجود معصوم فلسطینی بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اسلامی تعاون تنظیم کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ خاموش تماشائی بن کر اسرائیلی دہشت گردی کا نظارہ ہی نہ کرتی رہے بلکہ ٹھوس عملی اقدام سے متعلق لائحہ عمل ترتیب دے۔انہوں نے کہاکہ عالم اسلام کے مسائل کا اصل سبب خود مسلم حکمران ہیں جو عالمی استعمار کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے یہ بات زوردیکر کہی کہ القدس و کشمیر کی بازیابی کیلئے مسلمانوں کو اپنے اپنے خول سے باہرنکل کر متحدہ عالمی اسلامی فورم قائم کرکے مشترکہ عملی جدوجہد کرنا ہوگی۔

علامہ مقدسی نے او آئی سی پر زوردیا کہ وہ امت مسلمہ کی حالت زار پر ترس کھاتے ہوئے خواب غفلت سے جاگے اور عالم اسلام کے مسائل کے حل کیلئے ٹھوس اور جراتمندانہ حکمت عملی وضع کرے۔ علامہ مقدسی نے ر یمدان باڈر سے کراچی جانے والی زائرین کی بس پر دہشتگردوں کی فائرنگ اور زائرین کے قتل عام، بلوچستان سمیت ملک کے مختلف میں دہشتگردی کے واقعات کی پرزورمذمت کی۔ انہوں نے کہاکہ حالات کو سنگین بننے سے بچانے کیلئے ہرممکن اقدام کیا جائے، سیاسی و مذہبی قوتوں کو آن بورڈ لے کردہشت گردوں کی سرکوبی اور سالمیت کو یقینی بنا جائے،بے گناہ وطن کے بیٹوں کے شناختی کارڈ ٹٹول کر بہیمانہ قتل پاکستان کا قتل ہے، تحفظ کے ضامن حتمی اقدام سے کیونکر گریز کر رہے ہیں، دھرتی کا انگ انگ زخموں سے چور چور ہے۔ انہوں نے افسوس کااظہارکیاکہ مسلسل دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اورخونریزی پر حکومت کی خاموشی معنی خیز اور سوالیہ نشان ہےء انہوں نے کہاکہ وطن عزیز میں مسلسل دہشت گردی کے واقعات پر قوم کو اعتماد میں لینے کی زحمت نہ وزیر داخلہ نے کی اور نہ وزیر اعظم نے آخر یہ کون سا طرزِ حکمرانی ہے؟بلوچستان سمیت ملک بھر میں دہشتگردی کا کا شافی علاج نیشنل ایکشن پلان پر سختی کے ساتھ عملدرآمد ہے جس کی اساس موسوی امن فارمولا ہے، وفاقی اورصوبائی حکومتیں اس قدر بے حس ہیں کہ شہداء کے لیے نقصانات کی تلافی اور مالی اعانت کے بھی روادار نہیں رہے، نماز عید الفطر کے اجتماعات اور یوم انہدام جنت البقیع کے عالمگیر احتجاج اور جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ اگر عالمِ اسلام انتہا پسندانہ و دہشت گردانہ سوچ، پالیسی اور طرزِ عمل نہ اپناتی تو آج مسلم حرم کو اس قدر بھیانک تباہی کا سامنا نہ کرنا پڑتا، اگر گھر کے چراغ سے گھر کو آگ نہ لگای جاتی تو فلسطین و کشمیر اور غزہ کے مظلومین یوں تصویر عبرت نہ بنے ہوتے، دنیا یاد رکھے اگر آج سے سو سال قبل سرزمین حجاز پر مقامات مقدسہ جنت البقیع اور جنت المعلیٰ کے مزارات کو منہدم نہ کیا جاتا اور مسلم حرم میں انتہا پسند غیر اسلامی سوچوں کو مسلط نہ کیا جاتا تو عالم اسلام امت مسلمہ کا یہ حال نہ ہوتا۔انہوں نے کہاکہ او آی سی کو جگایا جاے وگرنہ اسے گفتند وبرخاستند کا عالمی فورم ڈیکلیر کردیا جائے۔جامع مسجدقصرخدیجة الکبریٰ ترلائی کلاں سے بعدازنمازجمعہ احتجاجی ریلی سیکرٹری جنرل ٹی این ایف جے علامہ راجہ بشارت حسین امامی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔ شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ بشارت حُسین امامی نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ اس وقت صیہونی و استعماری سازشوں کی وجہ سے جو حالات پیدا ہوئے ہیں اس سے فلسطین کی آزادی القدس کی بازیابی سوالیہ نشان بن گئی ہے کیونکہ بعض عرب ممالک نے اسرائیل کو تسلیم کر رکھا ہے اور ان کے دشمن اسلام اسرائیل سے خفیہ تعلقات ہیں۔ مسلم امہ کی یہ حالت ہے کہ ہر مسلم ملک دوسرے میں مداخلت کر رہا ہے

، جب تک مسلمان خود اپنے اعمال درست نہیں کریں گے یہود و ہنود کے خلاف ان کی آواز پر کوئی کان نہیں دھرے گا نہ اس کا کوئی فائدہ ہوگا۔ اسلام آباد میں عالمی یوم القدس حمایت مظلومین کے موقع پر قبلہ اول کی آزادی،مظلومین کشمیر و فلسطین کی حمایت، صیہونی وبھارتی بربریت اور دہشت گردی کیخلاف دربار سخی محمود بادشاہ سے علامہ سیدفصاحت گردیزی، ذوالفقارعلی راجہ،علامہ فصاحت گردیزی، علامہ ابوالحسن حیدری، علامہ غلام عباس جعفرنجفی، علامہ رفاقت حسین نقوی،پروفیسرغلام عباس حیدری کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ آبپارہ چوک میں احتجاجی جلسے کی شکل اختیار کر لی جہاں مظاہرین سیذوالفقارعلی راجہ # نے خطاب کیا، ریلی کے شرکاء قدس کی آزادی تک اور انڈیا کی بربادی تک جنگ رہے گی جنگ رہے گی کے فلک شگاف پرجوش نعرے لگا کر پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری، مختار فورس کے رضاکار سیکورٹی انتظامات کے لیے ریلی کے دوران موجود تھے۔بعدازاں احتجاجی مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔ راولپنڈی میں ٹی این ایف جے کی ضلعی یوم القدس حمایت مظلومین کمیٹی کے زیراہتمام امامبارگاہ عاشق حسین تیلی محلہ سے حمایت مظلومین ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ریجنل صدر علامہ سیدشبیہ الحسن کاظمی، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے مرکزی کنوینر شوکت عباس جعفری، مرکزی نائب صدر مخدوم باواسیدفرزندعلی کاظمی ، علامہ حافظ کرارکاظمی ، علامہ سیدمہدی حسن نقوی ، علامہ وقارنقوی ، مولاناسیدحسنین عباس نقوی ، سید بوعلی مہدی ، سید ابوذیشان نقوی ، عاصم جعفری ، سید محمدعباس کاظمی ، کاشف کاظمی ، سیدثمرالحسن نقوی ، سیدمسیب عباس کاظمی اوردیگر رہنما کررہے تھے۔شرکائے ریلی نے مختلف بینرز اور پلے کارڈ اورکتبے اٹھار کھے تھے جن پر القدس کی آزادی تک جنگ رہے گی

،امریکی ہندو سامراج مردہ،اسرائیل مردہ باد اور دیگر نعرے درج تھے۔ریلی نے کمیٹی چوک میں جلسے کی شکل اختیار کرلی جس سے خطاب کرتے ہوئے ٹی این ایف جے راولپنڈی ریجن کے صدر علامہ سیدشبیہ الحسن کاظمی نے مالدار اسلامی ملکوں کے بادشاہوں اور حکمرانوں اور عسکری اہلیت کی حامل اسلامی ریاستوں سے مطالبہ کیاکہ فی الفور مشترکہ لائحہ عمل بنایا جائے اور صیہونی پنجے کی کلای کو مروڑ کر غزہ کے بلکتے ہوے مظلوموں کی داد رسی کرے، غزہ میں انسانی المیہ برپا ہوچکا ہے، پچاس ہزار نفوس کو موت کے گھاٹ اتارا جاچکا ہے، شہر کا شہر منہدم کیا جا چکا ہے، ہسپتالوں کو زمین بوس کیا جا چکا ہے اور اب خوراک وپانی کی مسلسل بندش سے انسانیت کی سانسیں چھیننں جا رہی ہیں، عالمی اداروں کی خاموشی افسوک ناک اور سوالیہ نشان ہے۔ چوہدری مشتاق حسین نے بھی خطاب کیا۔شرکائے جلوس نے اس عہدکاعادہ کیاکہ وہ سربراہ ٹی این ایف جے علامہ آغاسیدحسین مقدسی کے ہر لائحہ عمل پر بھرپور لبیک کہنے اور شعائراللہ کے تحفظ، دین و وطن کیلئے ہر قربانی پیش کرنے کے عہد کا اظہار کیا۔مرکزی کنوینر یوم القدس حمایت مظلومین کمیٹی ٹی این ایف جے شوکت جعفری شرکاء ریلی کاشکریہ ادادکیا۔چوہدری مشتاق حسین، سیدنصیرحسین سبنرواری نے بھی خطاب کیا۔۔اس موقع پر عالم اسلام کے مصائب و آلام کے خاتمہ،مسائل کے حل اور وطن عزیز پاکستان کی سلامتی،استحکام و ترقی کیلئے خصوصی دعا کی گئی،عالمی یوم القدس حمایت مظلومین کے دفتر میں موصولہ اطلاعات کے مطابق پشاور،کراچی،لاہور،کوئٹہ،مظفر آباد،باغ،دادو،خیرپورمیرس،بھکر،چکوال،ڈیرہ غازی خان،ملتان،سرگودھا،سیالکوٹ،گلگت،فیصل آباد،کوہاٹ،شیخوپورہ،گوجرنوالہ،جہلم،دینہ،قصور،گوجرہ،خانیوال،بہاولپور،سکھر،نواب شاہ،سیہون شریف،نوشہرو فیروز اور دیگر شہرو ں میں بھی جمعة الوداع کو القدس شریف کی بازیابی،کشمیر کی آزادی اور پوری دنیا کے مظلومین سے اظہارِ یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرے ہوئے اور ریلیاں نکالی گئیں

Comments are closed.