انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر سستا ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی

کراچی (آن لائن ) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں90پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت 294.90روپے سے گھٹ کر294روپے پر آ گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر296روپے پر بدستور برقرار رہی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد یورو کی قدر319روپے سے کم ہو کر318روپے پر آگئی جبکہ3روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قدر371روپے سے بڑھ کر374روپے پر جا پہنچی

Comments are closed.