بشری بی بی نے جیل میں بہترین سہولیات کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

اسلام آباد ( آن لائن)سابق خاتون اول، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے اڈیالہ جیل میں بہتر سہولیات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواست میں وفاق، سپرٹنیڈنٹ اڈیالہ جیل اور چیف کمشنراسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔بشری بی بی نے وکلاء کے زریعے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے موٴقف اپنایا کہ بشری بی بی بطور خاتون اول وزیر اعظم ہاوٴس میں مقیم رہی ہیں، بشری بی بی اپنی بہتر معیار زندگی کی وجہ سے قانون کے مطابق بہتر سہولیات کی حقدار ہیں

، بشری بی بی نے بہتر سہولیات کے لیے جیل حکام کو درخواست کی۔اس میں کہا گیا کہ سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل نے بشری بی بی کی درخواست پر کان نہیں دھرے، بشری بی بی کے شوہر بانی پی ٹی آئی کو اسی جیل میں بہتر سہولیات کا حقدار قرار دیا گیا ہے، فریقین کو اپنی قانونی زمہ داریاں پوری کرنے کی ہدایت کی جائے۔اس میں استدعا کی گئی کہ جیل رولز 1978 کے تحت بشری بی بی کو بہتر سہولیات کی فراہمی کا حکم دیا جائے۔ بشری بی بی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاوٴنڈ کیس میں سات سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔

Comments are closed.