اسلام آباد ( آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلی خیبرپختوانخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے سماعت رواں ماہ کی 26 اپریل تک ملتوی کردی۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کی۔ عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔ وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ علی امین گنڈا پور پشاور ہائی کورٹ سے ضمانت پر ہیں۔ عدالت پہلے بریت کی درخواست سن لے اس کیلئے حاضری بھی ضروری نہیں۔عدالت نے کیس کی سماعت 26 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں مزید کاروائی متعلقہ تاریخ پر کی جائے گی۔
Comments are closed.