عمر ایوب کی 4اکتوبر احتجاج پر درج تمام مقدمات میں 5،5ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور

اسلام آباد(آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی 4اکتوبر احتجاج پر درج تمام مقدمات میں 5،5ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔جبکہ تفتیشی کی جانب سے مقدمہ کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا،جج نے پراسیکیوٹر سے کہا کہ یہ نوابوں کی طرح آتے ہیں، میں ان کا ملازم نہیں ہوں۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کیخلاف 4اکتوبر احتجاج پر درج مقدمات کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سماعت ہوئی،اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے درخواستوں پر سماعت کی،تفتیشی کی جانب سے مقدمہ کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا۔جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ یہ کیا لوہے کے بنے ہوئے ہیں، ریکارڈ ہی نہیں آتا، پراسیکیوٹر نے کہاکہ تفتیشی نے ریکارڈ لیکر آنا ہے وہ ابھی تک نہیں آیا،جج نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ یہ نوابوں کی طرح آتے ہیں، میں ان کا ملازم نہیں ہوں،عدالت نے تمام مقدمات میں عمر ایوب کی ضمانت کنفرم کردی،عدالت نے 5،5ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

Comments are closed.