وزیر اعظم شہباز شریف کا بیلا روس کا دوروزہ سرکاری دورہ

منسک (آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف دوروزہ سرکاری دورے پر بیلا روس پہنچ گئے ۔ منسک کے ہوائی اڈے پر بیلا روس کے وزیراعظم الیگزینڈر تورچن نے انکا پر تپاک استقبال کیا ۔ وزیراعظم کے دورے کے دوران تجارت ، معیشت صنعت ، تعلیم اور دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بات ہو گی ۔ جبکہ کئی معائدوں پر دستخط بھی متوقع ہیں ۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات و نشریا ت عطااللہ تارڑ بھی وز یراعظم کے ہمرا ہ موجود تھے ۔ وزیراعظم یہ دورہ بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شکو کی دعوت پر کر رہے ہیں ۔

Comments are closed.