وزیراعظم شہباز شریف کا بیلاروس کے ایوان آزادی آمد پر پرتپاک استقبال

منسک ( آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کا بیلاروس کے ایوان آزادی آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔بیلاروس کے صدر الیگزینڈلوکاشینکو نے وزیراعظم شہباز شریف کا ایوان آزادی آمد پر استقبال کیا، اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا،وزیراعظم شہباز شریف نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔بیلاروس کی افواج کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم شہباز شریف کو سلامی دی۔اس موقع پر بیلاروس کے صدر الیگزینڈلوکاشینکو نے اپنے وفد کا وزیراعظم سے تعارف کرایا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر سے اپنے وفد کا تعارف کرایا۔وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، استقبالیہ تقریب میں پاکستان اور بیلاروس کے قومی ترانے بجائے گئے۔

Comments are closed.