بیلا روسی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں اور ساز گار ماحول سے استعفادہ کریں ، شہباز شریف
اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیلاروس کی قیادت کے ساتھ بات چیت انتہائی سود مند رہی ہے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں کی مفاہمتی یادادشتوں کا تبادلہ ہوا۔ بیلا روسی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں اور ساز گار ماحول سے استعفادہ کرنا چاہیے ۔ منسک میں بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شیکو کئے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بہترین میزبانی پر بیلا روس کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ منسک کی خوبصورتی کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا صدر الیگزینڈر لوکا شینکو کے دو ہزار پندرہ میں دورہ پاکستان نے دونوں ممالک کی دوستی کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔ دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے ہماری مفید بات چیت ہوئی ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے لئے مفاہمتی یاداداشتوں کا تبادلہ ہوا ہے ۔ انہوں نے صدر الیگزینڈر کو ایک وثرنری شخصیت قرار دیتے ہوے کہا انکی قیادت میں بیلا روس نے نمایاں ترقی کی ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں ۔ بیلا روس کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے موا قع اور ساز گار ماحول سے فائدہ اٹھا نا چاہیے دونوں ممالک کو زرعی اور صنعتی شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے استعفادہ کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ بیلا روس میں موجود پاکستا نی اس کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر بیلا روس کے صدر الی گزینڈر لوکا شیکو نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوے وزیر اعظم کے دورے کا خیر مقدم کیا ۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم شہباز شریف کے دورے سے دو طرفہ تعلقات کو نئی جہت ملے گی ۔ انہوں نے کہا دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا ۔ پاک بیلا روس بزنس فورم کا انعقاد دو طرفہ تجارت کے فروغ کے لئے بہت اہم ثابت ہوا ہے ۔ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع سے حقیقی معنوں میں استعفادہ کرنا ہے ۔
Comments are closed.