16 اپریل سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد(آن لائن)16 اپریل سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ‘گزشتہ 8 روز میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تاریخی کمی ہوگئی‘عالمی منڈی میں امریکی خام کی قیمت میں 9.75 ڈالر ڈالر فی بیرل کمی ریکارڈکی گئی ہے ۔2 اپریل کو عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی ٹریڈ 71.71 ڈالر فی بیرل پر تھی آج عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی 61.97 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ جاری ہے ۔8 روز میں عالمی منڈی میں برطانوی برینٹ کی قیمت 9.88 ڈالر فی بیرل گر گئی۔2 اپریل کو عالمی منڈی میں برطانوی برینٹ کی ٹریڈ 74.95 ڈالر فی بیرل پر تھی۔آج عالمی منڈی میں برطانوی برینٹ 65.12 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

Comments are closed.