چند عناصر کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی ، عطاء اللہ تارڑ

ہمیں بطور قوم مثبت سوچ کو فروغ دینا ہے،اوورسیز پاکستانی ہمارے ملک کی شان اور ہمارے سروں کا تاج ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ چند عناصر کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی ،ہمیں بطور قوم مثبت سوچ کو فروغ دینا ہے،اوورسیز پاکستانی ہمارے ملک کی شان اور ہمارے سروں کا تاج ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ ان کی خدمات کا باقاعدہ اعتراف کیا جائے، انہیں عزت و مقام دیا جائے،پہلا موقع ہے کہ اس سطح پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک شاندار کنونشن کا انعقاد کیا گیا،ان شاء اللہ پاکستان مزید ترقی کرے گا، خوشحال ہوگا اور اوورسیز پاکستانیوں کو ان کا جائز مقام اور عزت ضرور ملے گی، تین روزہ اوورسیز پاکستانیز کنونشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ اس سطح پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک شاندار کنونشن کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں انجینئرز، وکلاء، ڈاکٹرز، صحافی اور کاروباری حضرات سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانی شریک ہو رہے ہیں اور یہ تقریب ان کی قربانیوں کو سراہنے کا ایک اہم موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز پاکستان کے واکنگ ٹاکنگ ایمبیسیڈرز ہیں جو اپنے کردار، خدمات اور ترسیلات زر کے ذریعے وطن عزیز کی معیشت کو مستحکم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اوورسیز پاکستانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کی فلاح و بہبود کو اپنی ترجیحات میں رکھا ہوا ہے۔ اس سلسلے میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے تاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا جا سکے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کچھ عناصر ایسے اقدامات سے ناخوش ہیں اور منفی تاثر پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ہمیں بطور قوم مثبت سوچ کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں گزشتہ ایک سال کے دوران معیشت میں بہتری آئی ہے، ”اْڑان پاکستان“ پروگرام کے تحت ترقی کا سفر جاری ہے۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ان شاء اللہ پاکستان مزید ترقی کرے گا، خوشحال ہوگا اور اوورسیز پاکستانیوں کو ان کا جائز مقام اور عزت ضرور ملے گی۔ پاکستان میں اوورسیز پاکستانیز کنونشن کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ہمارے ملک کی شان اور ہمارے سروں کا تاج ہیں،

انہوں نے بیرون ملک محنت اور جدوجہد کے ذریعے نہ صرف اپنا بلکہ ملک کا نام روشن کیا، یہ پاکستان کے ”واکنگ ٹاکنگ ایمبیسیڈرز“ ہیں جو ترسیلات زر کے ذریعے ملک کی معیشت کو مضبوط بنا رہے ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ ان کی خدمات کا باقاعدہ اعتراف کیا جائے، انہیں عزت و مقام دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز اور ہمارے ایکسپورٹرز قابل تعریف ہیں جو ترسیلات زر اور بیرون ملک پاکستانی مصنوعات کی برآمدات سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور ملک کی معاشی بہتری میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز جہاں بھی بستے ہیں وہ پاکستان کے لئے محبت اور خلوص کا جذبہ رکھتے ہیں۔

Comments are closed.