پی ٹی آئی جمہوری پارٹی ہے ، اختلافات ہوتے رہتے ہے،جنید اکبر

بانی پی ٹی آئی چاہیں تو شیر افضل مروت کو دوبارہ پارٹی میں شامل کر سکتے ہے، رہنما تحریک انصاف

پشاور (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی جمہوری پارٹی ہے ، اختلافات ہوتے رہتے ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہاں مقابلے کا رحجان ہوتا ہے اختلافات چلتے رہتے ہے ،شیر افضل مروت کوبانی پی ٹی آئی کے فیصلے کے تحت پارٹی سے نکالا گیا،بانی پی ٹی آئی چاہیں تو شیر افضل مروت کو دوبارہ پارٹی میں شامل کر سکتے ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا نام مٹانے والے خود ختم ہوجائیں گے، احتجاج ہمارا آئینی حق ہے، ہم نے ریاستی جبر برداشت کیا جیلوں میں گئے، ہمیں اس فسطائیت کی حکومت سے کوئی توقع نہیں، حکومت خود قانون نہیں مان رہی اور بارہا آئین کی خلاف ورزیاں کر رہی ہیں۔جنید اکبر کا کہنا تھا کہ اگر کوئی ہماری عزت نہیں کرتا ہم بھی نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نفرت کے بیج کون بو رہا ہے ڈنڈے سے محبت نہیں آئے گی، بانی پی ٹی آئی جب تک نفرت کرتے رہیں گے ہماری نفرت برقرار رہے گی، بڑے بڑے فرعون آئے چلے گئے، جب یوتھ نکلے گی تو انہیں کوئی نہیں روک سکے گا۔انہوں نے کہا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی کی رضا مندی نہ ہو مائنز اینڈ منرل ایکٹ پاس نہ کیا جائے ورنہ ایسا نہ ہو صوبائی حکومت اور صوبائی تنظیم علیحدہ ہوجائے۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں مقبوضہ پاکستان کو آزاد کرائیں گے۔

Comments are closed.