سپہ سالار کی قیادت میں ملک کا دفاع محفوظ ہاتھوں میں ہے ، کوئی پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا‘وزیراعظم

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے اوور سیز پاکستانیوں کے لئے تعلیمی اداروں میں خصوصی کوٹے مختص ، مقدمات کے اندراج کے لئے خصوصی عدا لتیں قائم کرنے سمیت دیگر سہولتوں کی فراہمی کا اعلان کردیا ہے اورکہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا فخر ہیں ۔ ملکی معیشت کی بہتری میں انکا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ سپہ سالار کی قیادت میں ملک کا دفاع محفوظ ہاتھوں میں ہے ، کوئی پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ایسی ہر آنکھ کو روند دیا جائے گا ۔ سمندر پار پاکستانیوں کے کنونشن سے کرتے ہوے انہوں نے کہا تمام شرکا کے ایثار اور محبت کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ عظیم پاکستا نی یہاں یورپ ، امریکہ ، خلیج ۔ مشرق وسطی سے تشریف فرما ہیں ۔ انکے جذبات کو دیکھ کر متا ثر ہوا ہوں ایک کروڑ یا اس سے بھی زیادہ پاکستانی بیرون ملک آباد ہیں ۔ انہوں نے شبانہ روز محنت سے طب ، بزنس ۔ تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں نام کمایا رزق حلال کمایا اور اس سے ملک کو بھی فائدہ پہنچایا ۔ پورے دن کی محنت کے بعد جب اپ بستر پرجاتے ہیں تو دل دماغ میں پاکستان کے ساتھ ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانی ہمارے سروں کے تاج ہیں ا نکی جتنی پذیرائی کریں کم ہے ۔ زرمبادلہ کے ذخائر کا گیپ کم کرنے میں ان اوور سیز کا بہت بڑا حصہ ہے ۔

آپ نے پاکستان کو عزت بخشی آپ کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا اوور سیز پاکستا نیز پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنے کے لئے جو محنت کر رہے ہیں ہم جتنی بھی مراعات اپ کے قدموں مین نچھاور کریں کم ہے ۔ وقت آ گیا آپ کی حوصلہ افزائی کے لئے اور مطالبات منظور کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ سپہ سالار ایک سچے اور مخلص پاکستانی ہیں انکی قیادت میں ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ۔ پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا دیکھنے والی آنکھ کو روند دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو دہشتگردی کا جو چیلنج درپیش ہے اس کے تانے بانے کہاں ملتے ہیں سب کو پتہ ہے ۔ کون فنڈنگ کر رہا ہے ، کون معاونت کر رہا ہے یہ سب بیرون ملک سے ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا دہشتگردی کے خلاف آئے رو ز جو قربانیاں دی جا رہی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں ۔ پہلے بھی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اسی ہزار لوگوں نے جام شہادت نوش کیا ۔ افواج پاکستان نے جو جہاد کیا ۔ اسکی مثال عصر حاضر میں نہیں ملتی آج پھر اسی تاریخ کو دہرایا جا رہا ہے ۔ دوہزار اٹھارہ میں دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہو چکا تھا ۔ تاہم گذشتہ حکومت میں دہشتگردوں کو واپس لا کر سوات اور دیگر علاقوں میں بسایا گیا ہمارے لئے پہلے بھی اتنی بڑی یلغار کو ختم کرنا آسان نہ تھا ۔ تاہم سیکیورٹی فورسز کی عظیم قربانیوں سے اس لعنت کا خاتمہ ہوا تھا ۔ اب د ہشتگردی نے دو بارہ کیوں سر اٹھا یا یہ ایک یہ ایک سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں ۔

آج ہمارے جوان روز اس ناسور کے خلاف قربانیاں دے رہے ہیں ایک جوان لاکھوں بچوں کو یتیم ہونے بچانے کے لئے اپنے بچوں کو یتیم کر دیتا ہے ۔ یہ سب ہمارے لئے ناقابل فراموش ہے ۔ انہوں نے کہا اس سب کے باوجود سوشل میڈیا پر ہماری فورسز اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف کے خلاف کتنی غلیظ باتیں کی جاتی ہے ۔ ایسا زہر اگلا جاتا ہے جو نا قابل برد شت ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ جو معاشی استحکام آرہا ہے اس میں سپہ سالار کا بھی بھر پور تعاون شامل ہے ۔ یہ اللہ تعالی کے بے پایاں فضل و کرم اور اپکی شبانہ روز محنت بھی ہے ۔ ییہ جذبہ رہا تو پاکستان ایک دن اقوام عالم میں بلند مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہو گا ۔ انہوں نے کہا کچھ لوگوں کا یہ ہے کہ عہدے پر ہیں تو سب ٹھیک جب نہیں تو پھر ریاست تک انکے لئے بے معنی ہو جاتی ہے ، بینظر کی شہادت پر سندھ سے پاکستان کھپے # کا نعرہ لگا ، جو لوگ وطن کی خاطر خون بہاتے ہیں وہ انمول ہوتے ہیں ۔ قران میں بھی انکو مردہ کہنے سے منع کیا گیا ہے لیکن جو ملک دشمن ہوتے ہیں انکے لئے اپنا مفاد ہی سب کچھ ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانی ملک دشمنوں کے پروپیگنڈے کا موثر طریقے سے جواب دیں ۔ گالی کا موثر جواب حقائق سے دیں جہاں جہاں اپ ہیں ان ملک دشمنوں کا مقابلہ کریں اور ملک اور قومی سلامتی کے خلاف انکے منفی پروپیگنڈوں کو نا کام بنائیں ۔ انہوں نے کہا غزہ اور کشمیر کے لئے جس طرح اس حکومت نے آواز بلند کی وہ سب کے سامنے ہے ۔ غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیل مظالم کے پہاڑ ڈھا رہا ہے ۔ پچاس ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہم انکے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے کہا سازشیوں نے آئی ایم ایف سے خود پروگرام طے کیا اور پھر خود ختم کیا ۔ ریاست کو تباہ کرنے کیب لئے آخری حد تک گئے تاہم نا کامی انکا مقدر بنی ۔ انہوں نے اوور سیز کے لئے سہولیات کا اعلان کرتے ہوے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کیلئے اسلام آباد میں خصوصی عدالتیں قائم کر دی گئی ہیں اور پنجاب میں کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے صوبے بھی خصوصی عدالتوں پر کام کریں گے، سمندر پار پاکستانی ویڈیو لنک پر پیش ہوسکیں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ تمام یونیورسٹیوں میں سمندرپارپاکستانیوں کے بچوں کا 5 فیصد کوٹہ مختص کیا جارہا ہے، جامعات میں 10 ہزار سیٹوں میں سے 5 فیصد نشستیں اوورسیز پاکستانیوں کی ہوں گی اور میڈیکل کالجز میں اوور سیزپاکستانیوں کا کوٹہ 15 فیصد ہوگا۔ وزیراعظم کاکہنا تھاکہ اوورسیز پاکستانیوں کے 3 ہزار بچوں کو میڈیکل کالج میں داخلہ دیا جائے گا، اوورسیز پاکستانیوں کے 5 ہزار بچوں کو ہنر سکھایا جائے گا، اورسیز پاکستانیوں کیلئے سرکاری ملازمتوں میں عمرکی حد میں پانچ سال کی چھوٹ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں آن لائن سیل ڈیڈ رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے، سمندرپار پاکستانیوں کیلئے ایک خصوصی آفس مختص کردیا گیا ہے، بورڈآف ریونیو پنجاب میں اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے خصوصی سیل بنایا ہے، میرپورآزاد کشمیر میں بین الاقوامی ائیرپورٹ کی فزیبلٹی بنانے کے احکام جاری کر دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مارچ میں سمندرپار پاکستانیوں نے 4.1 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات بھیجیں، بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلات ہماری مجموعی ایکسپورٹس سے زیادہ ہیں اور زیادہ ترسیلات بھیجنے والے 15 پاکستانیوں کو ایوارڈز دیے جائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ اوورسیز پاکستانیوں کو ان کی خدمات پر سول ایوارڈ دیے جائیں گے۔ مزید کہا کہ ان کے نام پاکستانی سفارت خانے، وزارت سیفران اور او پی ایف ملکر تجویز کریں گے، ہر سال 15 ایسے خواتین وحضرات جو اسٹیٹ بینک کے ذریعے ملک کو سب سے زیادہ فارن ایکسچینج بھیجیں گے ان کو سول ایوارڈز دیا کرے گی جبکہ میرپور میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کا قیام عمل میں لایاجا ئے گا ۔

Comments are closed.