چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیرسے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات

باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال ،علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون کے شعبوں پر بطور خاص غور کیا گیا، آئی ایس پی آر
امریکی قانون سازوں کی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہا اور علاقائی سلامتی امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف
وسیع البنیاد دوطرفہ تعاون بالخصوص سلامتی، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی کے شعبوں میں آگے بڑھانے کے لئے مضبوط عزم کا اظہار
آرمی چیف کی پاکستان کی امریکہ کے ساتھ اپنی دیرینہ شراکت داری کو مزید گہر،وسعت دینے کی خواہش کے عزم کا اعادہ

راولپنڈی ( آن لائن )پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے امریکی کانگریس کے وفد نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جیک برگمین کی سربراہی میں تھامس سوزی اور جوناتھن جیکسن پر مشتمل امریکی کانگریس کے وفد نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے کے دوران باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، جس میں بالخصوص علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر زور دیا گیا،آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جانب سے باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور سٹریٹجک مفادات کے تحت رابطوں اور رعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا

، دورے پر آئے ہوئے امریکی قانون سازوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کرنے پر پاکستان کی مسلح افواج کی تعریف کی اور علاقائی امن و استحکام کے لئے پاکستان کی لازوال خدمات کا بھی اعتراف کیا، انہوں نے اس حوالے سے پاکستان کی سٹریٹجک اہمیت اور عوام کے عزم کی بھی تعریف کی، پاکستان کی خودمختاری کے لیے احترام کو اجاگر کرتے ہوئے امریکی کانگریس کے وفد نے وسیع البنیاد دوطرفہ تعاون بالخصوص سلامتی، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی کے شعبوں میں آگے بڑھانے کے لئے مضبوط عزم کا اظہار کیا، جبکہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وفد کے دورے کو سراہا اور پاکستان کی امریکہ کے ساتھ اپنی دیرینہ شراکت داری کو مزید گہرا اور وسعت دینے کی خواہش کے عزم کا اعادہ کیا

، ایسی شراکت داری جو باہمی طور پر مفید اور ایک دوسرے کے قومی مفادات کا احترام کرے، ملاقات کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تربیتی تعاون کے لئے مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کئے گئے،،

Comments are closed.