اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان چار اکائیوں کا گلدستہ ہے ۔ کوئی ایک اکائی بھی پیچھے رہ جائے تو نقصان پورے ملک کا ہے ، بلوچستان کو وہ تحفہ دیا جو پورے ملک کے عوام کی آواز ہے ۔ ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے ۔ جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا اسلام آباد میں تزئین و ارائش کے کے وسیع و عریض منصوبے جاری ہیں۔ ٹریفک کے بہاو میں بہت بہتری آ چکی ہے ۔
اسلام آبا د پر فضا اور خوبصورت مقام ہے ۔ پھو لوں کے پودے دارلحکومت کا حسن دوبالا کر رہے ہیں ۔ دارلحکومت کی خو بصورتی کے بہترین اقدامات کے لئے محسن نقوی اور انکی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے حسن میں اضافے کے لئے جو کاوشیں آپ کر رہے ہیں وہ قابل ستائش ہیں ۔ ان کوششوں مزید اضافہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ بہترین کاوشوں کے نتیجے میں فچ نے پاکستان کی معاشی ریٹنگ مستحکم کر دی یہ ٹیم ور ک کا نتیجہ ہے۔ پوری ٹیم نے محنت اور بہتر ین کاوشوں سے پاکستان کی معیشت کو استحکام بخشا ہے ۔ ترقی کے اس سفر کو ہم نے اسی طرح جاری رکھنا ہے ۔ اجتماعی کاوشوں سے ہی پاکستان کا نام بلند ہو گا ۔ ملک کی نیک نامی میں مزید اضافہ ہو گا ۔
انہوں نے کہا بلوچستان کے لوگوں کو این پچیس سڑک کی تعمیر کا بہترین دیا ہے۔ صوبے کے خونی ٹریک کو ہائی وے بناے جا رہے ہیں ۔ کہا جاتا ہے کہ یہ خونی ٹریک دو ہزار کے قرہیب جانیں نگل چکا ہے ۔ ایف سی ایوارڈ میں بلو چستان کا کوٹہ ڈبل کر د یا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو ایسا تحفہ چاہیے تھا جو تمام لوگوں کے دل کی آواز ہو ۔ بلوچستان میں فاصلے زیادہ ہیں سڑک کی تعمیر عوام کے سفر کو آسا ن بنائے گی ۔ دو سال میں تین سو ارب سے زائد کے تخنمینے سے شاہراہ تعمیر ہو گی ۔ انہوں نے کہا منصوبوں کی مخالفت کرنے والے تنگ نظر ہیں ۔ پاکستان چار اکائیوں کا گلدستہ ہے۔ ۔ صو بوں کی ترقی ملک کی ترقی ہے۔ اگر کوئی پیچھے رہ جاتا ہے تو اس میں پورے ملک کا نقصان ہے ۔ تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلنا حکومت اور پاک فوج کا وژن ہے۔ اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا ساٹھ دن بجائے پینتیس دن کے بعد وزیراعظم سے اس انڈر پاس کا افتتاح کرائیں گے ۔ پار کنگ کے مسائل کو کم کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں ۔ فیصل مسجد چوک پر بھی ٹر یفک ہجوم کم کرنے کے لئے بھی کام شروع کر دیا ہے ۔ آنیوالے دنوں میں اسلام آباد کو مزید کوبصورت دیکھیں گے۔
Comments are closed.