ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن‘ 4خوارج جہنم واصل‘شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی شہید
پاک فوج نے دہشتگردی کے خاتمے کا دو ٹوک عزم کررکھا ہے اورشہداء کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں‘آئی ایس پی آر
راولپنڈی(آن لائن)ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن میں 4خوارج جہنم واصل کردیئے جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی شہیدہوگیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق ڈی آئی خان میں خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ہوا،آپریشن کے دوران چار خوارج واصل جہنم ہوگئے جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی شہیدہوگیا۔
سپاہی باسط صدیق نے جام شہادت نوش کیا۔شہید سپاہی کا تعلق ضلع اٹک سے تھا، عمر 23 برس تھی۔دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمدکرلیاگیا۔ہلاک دہشتگرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے،علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے ،آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج نے دہشتگردی کے خاتمے کا دو ٹوک عزم کررکھا ہے اورشہداء کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
Comments are closed.