خداکا خوف کریں شیخ رشید50 بار ایم این اے بن چکا ہے وہ کہاں بھاگ کر جائیگا،ریمارکس
پنجاب حکومت کی جانب سے وقت مانگے پر جسٹس ہاشم کا اظہار برہمی،التوا مانگنا ہوتو آئندہ اس عدالت میں نہ آنا،جسٹس ہاشم
اسلام آباد ( آن لائن) سپریم کورٹ میں 9 مئی کے مقدمات میں نامزد صنم جاوید اور شیخ رشید کی بریت کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلوں پر سماعت میں حکومت کی قانونی پوزیشن پر سخت سوالات اٹھاتے ہوئے جسٹس ہاشم کاکڑنے ریمارکس دیے ہیں کہ زمین گرے یا آسمان پھٹے، میری عدالت میں قانون سے ہٹ کر کچھ نہیں ہوگا۔‘شیخ رشید کے خلاف جی ایچ کیو حملے کے کیس میں شیخ رشید کی بریت کے خلاف پنجاب حکومت نے وقت مانگا تاکہ شواہد پیش کیے جا سکیں۔ اس پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا
، ’التواء مانگنا ہو تو آئندہ اس عدالت میں نہ آنا۔جسٹس ہاشم کاکڑکی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے منگل کو سماعت کی۔اس دوران جسٹس کاکڑ نے کہاکہ التواء صرف جج، وکیل یا ملزم کے انتقال پر ہی دیا جا سکتا ہے، جبکہ سپیشل پراسیکیوٹر نے اعترافی بیانات پیش کرنے کی اجازت مانگی۔جسٹس کاکڑ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’خدا کا خوف کریں، شیخ رشید پچاس بار ایم این اے بن چکا ہے، وہ کہاں بھاگ جائے گا؟‘ ساتھ ہی یہ بھی کہا، ’زمین گرے یا آسمان پھٹے، اس عدالت میں قانون سے ہٹ کر کچھ نہیں ہوگا۔عدالت نے سماعت آئندہ ہفتے مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو واضح پیغام دیا کہ قانونی تقاضے مکمل کیے بغیر محض سیاسی نوعیت کے دلائل قابلِ قبول نہیں ہوں گے۔بعدازاں سماعت اگلے ہفتے تک کے لیے ملتوی کردی۔
Comments are closed.