تاریخ میں پہلی بار35 روز میں انڈر پاس بنے گا،محسن نقوی

اسلام آباد(آن لائن )پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار صرف 35 روز میں انڈر پاس بنے گا اسلام آباد ائیر پورٹ سے مری تک سگنل فری کوریڈور کی سہولت ملے گی جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس کی کھدائی کا کام تیزکرنے اور ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیدیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے منصوبے پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا وزیر داخلہ محسن نقوی کی انڈر پاس پراجیکٹ کو ریکارڈ 35 روز میں مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا سپیڈ کے ساتھ ساتھ معیار کو ہرصورت برقرار رکھا جائے، شہریوں کی آمدورفت کیلئے متبادل راستہ پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ سے مری تک سگنل فری کوریڈور سے شہریوں کو آمدورفت میں بہت آسانی ہو گی اسلام آباد میں ٹریفک جام رہنے کا برسوں پرانا مسئلہ حل ہوگا اور سیاحوں کو مری پہنچنے میں آسانی ہو گی،

پراجیکٹ کشمیر چوک کے قریب ٹریفک رش کو کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہو گا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہر میں ٹریفک کے مجموعی نظام کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ وقت کے ساتھ ایندھن کی بھی بچت ہو گی۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وزیر داخلہ کو منصوبے پر ہونے والی پیش رفت پر بریفنگ دی اور بتایا گیا ہے پراجیکٹ کے سٹرکچر اور روڈ نیٹ ورک پر کام تیزی سے جاری ہے، انشاء اللہ منصوبے کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے گا منصوبے میں 479 میٹر طویل انڈر پاس شامل ہے، اسے 3 ٹریفک لین کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، ملحقہ پل کو چوڑا کرنا بھی اس منصوبے کا حصہ ہے، دونوں اطراف میں 2 لین کا اضافہ کیا جائے گا،منصوبے سے ملحقہ چار سلپ روڈز کو بھی کشادہ کیا جائے گا

Comments are closed.