پراپرٹی کیس،عدالتی وقت ضائع کرنے پر وکیل کو5 ہزار جرمانہ عائد،جرمانے کی رقم اپنی مرضی کے خیراتی ادارے میں جمع کروا کر رسید پیش کریں،چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ
اسلام آباد (آن لائن)عدالتی وقت ضائع کرنا وکیل کو مہنگا پڑ گیا۔سپریم کورٹ میں پراپرٹی کیس سے متعلق سماعت ہوئی،چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل کو 5 ہزار روپے جرمانہ کر دیا،وکیل کو عدالتی وقت ضائع کرنے پر جرمانہ کیا گیا۔ چیف جسٹس نے قرار دیا کہ وکیل نے متعلقہ دستاویزات کی طرف پوائنٹ کرنے کے بجائے عدالت کا وقت ضائع کیا،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو مس لیڈ کرنے کی کوشش کی،چیف جسٹس نے وکیل سے مکالمہ کیا کہ آپ کے اس عمل سے عدالت کو آپ پر اعتبار نہیں رہا،جرمانے کی رقم اپنی مرضی کے خیراتی ادارے میں جمع کروا کر رسید پیش کریں
Comments are closed.