وزیر اعظم شہباز شریف کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو کھانے کی دعوت دی۔ مولانا فضل الرحمان نے کینال معاملے پر حکومتی فیصلے کی تعریف کی تاہم کہا کہ جب تک نوٹیفکیشن نہیں ہوتا تب تک غیر یقینی کا خاتمہ نہیں ہوگا۔ذرائع کے مطابق وزیرا عظم شہباز شریف نے کینال کے معاملے پر کیئے گئے فیصلے سے مولانا فضل الرحمان کو آگاہ کیااور کہا کہ کوئی بھی متنازع کام نہیں کرینگے۔مولانا فضل الرحمان نے کینال معاملے پر حکومتی فیصلے کی تعریف کی،ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جب تک نوٹیفکیشن نہیں ہوتا تب تک غیر یقینی کا خاتمہ نہیں ہوگا،صوبوں کے حقوق کا تحفظ ضروری ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے بتایا کہ کینال معاملے پر 2مئی کو مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ،مشترکہ مفادات کونسل اجلاس سے پہلے کینال پر کام کیوں شروع کیاگیا؟گفتگو میں وزیرا عظم نے مولانا فضل الرحمان کو کھانے کی دعوت بھی دی۔

Comments are closed.