اسلام آباد(آن لائن)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان پہ الزام لگانے سے پہلے اپنی منجھی تھلے ڈانگ پھیرو، آپ کی نفرت کی سیاست منی پور، ناگا لینڈ، تری پورہ، چھتیس گڑھ، پنجاب، کشمیر اور بہت سے علاقے بھارت کے درجنوں ٹکرے کرے گی۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر بیان میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ جب آپ کشمیر میں لاکھوں کی آبادی کو سالوں محصور رکھیں، مستقل کرفیو نافذ ر کھیں، ان پہ زندگی تنگ کر دیں، 9/10 لاکھ فوج مسلط کرکے پوری نسل کو یرغمال بنالیں، ظلم کی انتہا کر دیں تو مودی صاحب ”پھر اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں“۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ دو ہی کام ہو سکتے ہیں یا تو یہ واردات آپ کی دہشت گردانہ ذہنیت کا کارنامہ ہے یا پھر۔
ظلم پھر ظلم بڑھتا ھے تو مٹ جاتا ھے
خون پھر خون ھے ٹپکے گا تو جم جائے گا
وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان پہ الزام لگانے سے پہلے اپنی منجھی تھلے ڈانگ پھیرو، آپ کی نفرت کی سیاست منی پور، ناگا لینڈ، تری پورہ، چھتیس گڑھ، پنجاب، کشمیر اور بہت سے علاقے بھارت کے درجنوں ٹکرے کرے گی، محبت اور رواداری بانٹیں آپ گجرات کے نہیں ہندوستان کے وزیراعظم ہیں جو قومیتوں اور مذاھب کا مجموعہ ہے۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ھندوتوا کا پرچار بھارت کے اتنے ٹکرے کرے گا آپ سے گنتی بھی نہیں ھوگی۔ بھارت کے اندر بھی شانتی رکھیں اور ہمسایوں سے بھی شانتی سے رہیں۔ دہشت گردی کینیڈا امریکہ اور ہمسایوں کو ایکسپورٹ نہ کریں، اپنی اوقاتمیں رہیں۔
Comments are closed.