اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ پاکستان ہر طرح کی سرمایہ کاری کے لئے محفوظ ملک ہے۔پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے انویسٹرز کا تحفظ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں سرمایہ کاروں کے تحفظ اور سرمایہ کاری کو محفوظ بنانے کیلئے کئے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفد کی تجاویز کو نوٹ کیا اور ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان ہر طرح کی سرمایہ کاری کے لئے محفوظ ملک ہے۔پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے انویسٹرز کا تحفظ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ حکومت نے سرمایہ کاری کے تحفظ کیلئے تمام تر اقدامات کئے ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ بعض شرپسندوں کے حملوں کا سخت نوٹس لیا ہے اور ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے۔
مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے حکمت عملی وضع کر لی ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ ہمارا دین اسلام امن و آتشی کا درس دیتا ہے۔ سرمایہ کاروں کے تحفظ کی ذمہ داری ہر صورت نبھائیں گے۔ وفد نے مسائل کے حل کیلئے یقین دہانی پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔
Comments are closed.