اسلام آباد(آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پاک-افغان سرحد پر شمالی وزیرستان کے علاقہ حسن خیل میں خوارجی دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 54 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین، سیکیورٹی فورسز کی جرات اور بہادری کی تعریف کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ قوم سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سلام پیش کرتی ہے پاکستان کی بہادر افواج دشمن کو ہر محاذ پر عبرتناک شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے پاکستان کو اپنے سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں پر فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ خوارجی دہشتگرد اپنے عبرتناک انجام کو ضرور پہنچیں گے پوری قوم کی دعائیں سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کے ساتھ ہیں آخری دہشتگرد کے خاتمے تک دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز کو پوری قوم کی غیر متزلزل حمایت حاصل ہے۔
Comments are closed.