ترجمان افواج پاکستان نے بھارت کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے ناقابل تردید ثبوت پیش کردیئے

پاکستان میں موجود دہشت گرد کو بھارت کے حاضر سروس افسر ڈرون کے ذریعے یہ آئی ڈیز بھیجتے تھے، پہلگام حملے کے اب تک کوئی ثبوت نہیں دیے گئے
پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں، اتنی بڑی دہشتگردی کے باوجود قوم بہادری سے کھڑی ہے، قوم روزانہ کی بنیاد پر دہشتگردی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھتی ہے، پاکستان کو کوئی ختم نہیں کر سکتا،ترجمان آئی ایس پی آر کی میڈیا بریفنگ
راولپنڈی(آن لائن)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) نے بھارت کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے ناقابل تردید ثبوت پیش کردیئے ، 25 اپریل کو بھارتی تربیت یافتہ ایک شخص جہلم بس اڈے سے پکڑا گیا جس کے موبائل فون سے بھارت میں ہونے والی گفتگو پکڑی گئی ، دہشتگرد کو ہدایات دی جارہی ہیں کہ پاکستان میں لوگوں کی لاشیں چاہیے، ایسی کارروائی کرو کہ میڈیا پر رپورٹ ہو اور نظر آئے،پاکستان میں دہشتگردی لے لئے میجر سندیپ ورما نے دہشتگرد کو پیسے دئے گئے ،صوبیدار سکھوندرنے دہشتگرد کو بارودی مواد حاصل کرنے کے لئے لوکیشن بھیجی۔راولپنڈی میں میڈیا کو بریفنگ میں ترجمان آئی ایس پی پر نے کہا کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی پھیلا رہا ہے بھارت کے پاکستان پر دہشتگردی سے متعلق الزامات بے بنیاد ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت پاکستان میں دہشتگردوں کو آپریٹ کرتا ہے، 25 اپریل کو بھارتی تربیت یافتہ ایک شخص جہلم بس اڈے سے پکڑا گیا۔ گرفتار شخص مجید کے گھر سے بھارتی ڈرون برآمدہوا، جبکہ گھر سے 10 لاکھ روپے کیش بھی ملے۔گرفتار شخص کے موبائل فون سے بھارت میں ہونے والی گفتگو پکڑی گئی۔ پہلگام حملے کو 7 روز گزر گئے لیکن ابھی تک بھارت نے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہاکہ ہمارے پاس بھارت کے خلاف ناقابل تردید شواہد موجود ہیں،

بھارت دہشتگردوں کو اسلحہ سمیت دیگر سہولت کاری بھی فراہم کرتا ہے۔گرفتار شخص کی بھارتی فوج کے صوبیدار سے ہونے والی گفتگو پکڑی گئی، جس میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی۔میجر جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس کے دوران بھارتی فوج کے آفیسر کی دہشتگرد سے ہونے والی گفتگو بھی سنائی جس میں وہ پاکستان میں موجود دہشتگرد کو ہدایات دے رہا ہے۔ اور کہہ رہا ہے کہ پاکستان میں لوگوں کی لاشیں چاہیے، ایسی کارروائی کرو کہ میڈیا پر رپورٹ ہو اور نظر آئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں دکھایا کہ بھارت فوج کا آفیسر پاکستان میں موجود دہشتگرد کو ویڈیو پر تربیت دے رہا ہے، اور بتا رہا ہے کہ ڈیوائس کیسے استعمال کرنی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بریفنگ میں اسکرین پر مزید دہشتگردوں کی تفصیلات بھی بتائیں، اور کہاکہ 4 کردار اس سیل کو چلا رہے ہیں، جس میں حاضر سروس میجر سندیب ورما جس کی شناخت (سمیر) کے نام سے ہے وہ غیر قانونی طور پر مقبوضہ کشمیر میں تعینات ہے، اس کے علاوہ صوبیدار سخوندر، حوالدار امت اور بھارتی فوج کے یونیفارم میں ایک اور شخص بھی موجود ہیں۔ پکڑے جانے والے دہشتگرد مجید نے پاکستان میں دہشتگردی کی 47 کارروائیاں کی ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 7 دن سے بھارت کی جانب سے زبانی باتیں کی جارہی ہیں لیکن میں آپ کو ان کے نیٹ ورک کا ثبوت دے رہا ہے کہ وہ کس طرح پاکستان میں دہشت گردی کروارہا ہے جس میں بھارت کا حاضر سروس آفیسر شامل ہے۔انہوں نے اسکرین پر مزید دہشت گردوں کے نام دکھائے اور کہا کہ یہ ہیں وہ 4 کردار جو اس سیل کو چلارہے ہیں جس میں حاضر سروس میجر سندیب ورما جس کی شناخت (سمیر) کے نام سے ہے وہ غیر قانونی طور پر مقبوضہ کشمیر میں تعینات ہے

، اس کے علاوہ صوبیدار سخوندر، حوالدار امت اور بھارتی فوج کے یونیفارم میں ایک اور شخص بھی موجود ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آپ نے سنا کہ بھارتی افسر کیا کہہ رہا ہے کہ میں عام شہریوں کو نقصان پہنچانا چاہتا ہوں، مجھے خبر چاہیے، میڈیا کی کوریج چاہیے، دراصل بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے پیچھے ان کا ریاست کا کنٹرول کردہ میڈیا اور سوشل میڈیا ہے جس کی جھلک ابھی بھی سب دیکھ رہے ہیں کہ دہشت گردی کا واقعہ کرو اور پھر اس کو مزید اچھالو تاکہ دنیا کو یہ بتایا جائے کہ پاکستان میں دہشت گردی ہے۔ایک اور ویڈیو میں دکھایا گیا کہ بھارتی حاضر سروس افسر کی جانب سے پاکستان میں موجود دہشت گرد کی ٹریننگ کس طرح کی جارہی ہے، وہ اسے باقاعدہ ویڈیو بھیج کر بتاتا ہے کہ کس طرح آئی ڈی بلاسٹ کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موجود دہشت گرد کو بھارت کے حاضر سروس افسر ڈرون کے ذریعے یہ آئی ڈیز بھیجتے تھے، جو ان کے گھر سے برآمد ہوا تھا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ یہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا افسر نہیں بلکہ بھارتی آرمی کا افسر ہے جو پاکستان میں دہشت گردی کی کارراوئیوں میں ملوث ہے، آپ اس آرمی کا پروفیشنلزم دیکھیں، بھارتی حکومت اپنی فوج سے یہ کام کروارہی ہے جس میں حاضر سروس فوجیوں سے کام لیا جارہا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بتایا کہ بھارتی فوج کے جونئیر کمیشنڈ افسر نے پاکستانی شہریوں کو قتل کرنے کا ٹارگٹ دیا،پاکستان کو کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی۔پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں، اتنی بڑی دہشتگردی کے باوجود قوم بہادری سے کھڑی ہے، قوم روزانہ کی بنیاد پر دہشتگردی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھتی ہے، پاکستان کو کوئی ختم نہیں کر سکتا۔

Comments are closed.