ایوان بالا اجلاس: اراکین سینیٹ کا مودی ذہنیت کو بے نقاب کرنے ، اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کے عزم کا اعادہ
اسلام آباد(آن لائن) ایوان بالا میں ہندوستان کی جانب سے الزام تراشی اور سندھ تاس معاہدہ معطل کرنے پر اراکین کی دھواں دار تقریروں کا سلسلہ جاری تیسرے روز بھی جاری رہا ،اراکین سینیٹ نے مودی ذہنیت کو بے نقاب کرنے اور اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔منگل کے روز ایوان بالا میں ہندوستانی جارحیت کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر پلوشہ محمد زئی نے کہاکہ پہلگام واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم ہندوستان کی دھمکیوں سے کسی بھی صورت مرعوب نہیں ہونگے اور ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں انہوں نے کہاکہ میدان جنگ اور فلموں میں بہت فرق ہوتا ہے ان کو پتہ ہونا چاہیے کہ بھارتی فوج کا کوئی سکھ سپاہی پاکستان سے حملہ کرنے کیلئے تیار نہیں ہے کیونکہ یہ ان کیلئے گرونانگ کی دھرتی ہے انہوں نے کہاکہ وہ وقت دور نہیں ہے کہ جب بابری مسجد کی پہلی اینٹ پاکستان کا سپاہی اور پہلا اذان پاکستان کا سپہ سالار عاصم منیر دے گا سینیٹر راجہ ناصر عباس نے اطہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان بہت اہم جگہ پر واقعہ ہے اس کی بہت اہمیت ہے انہوں نے کہاکہ ہمیں سب سے پہلے اپنے ملک کا سوچنا ہوگا پاکستان امریکہ کی وجہ سے تباہ ہوا ہے انہوں نے کہاکہ بتایا جائے کہ غزہ کے حوالے سے کمیٹی کہاں بنی ہے انہوں نے کہاکہ ہمیں تمام معاملات پر اکھٹا ہونا گا انہوں نے کہاکہ جیلوں سے سیاسی قیدیوں کو باہر نکالو اس وطن کی خاطر ہم سب کو نکلنا ہوگا سینیٹر دنیش کمار نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پہلگام واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں اور غمزدہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہمیں پاکستان کا شہری اور ہندو قومیت پر فخر ہے انہوں نے کہاکہ ملک میں آباد ایک کروڑ سے زائد اقلیتی برادری ملک کی دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہیں انہوں نے کہاکہ مودی کو نہ صر ف پاکستان کے 25کروڑ عوام بلکہ انڈیا میں موجود 20کروڑ مسلمانوں سے بھی لڑنا ہوگا سینیٹر کامل علی آغا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ایوان بالا سے یہ پیغام گیا ہے کہ انڈیا سے مقابلے کیلئے قوم یکجان ہے اور اس بات کا عہد کر رہی ہے کہ اگر ہندوستان نے کوئی ایسا قدم اٹھایا جو پاکستان کی سالمیت کے خلاف ہوا تو یقینی طور پر ہندوستان کو سبق سکھائی جائے گی
انہوں نے کہاکہ ثابت ہوگیا کہ پہلگام واقعہ پاکستان کے خلاف ایک جھوٹا پراپیگنڈہ تھا ہندوستان کی فوج کے ایک حاضر سروس جرنیل نے یہ کہا ہے کہ یہ واقعہ پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ ہے انہوں نے کہاکہ پہلگام واقعہ کے جاں بحق افراد کدھر ہیں اور کیوں غائب ہوگئے ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستانی میڈیا نے اس واقعہ پر پوری ذمہ داری دکھائی ہے انہوں نے کہاکہ اگر ہندوستان نے پانی بند کرنے کا سوچا بھی تو جتنے بھی ڈیم مقبوضہ کشمیر میں بنائے ہیں وہ غیر قانونی ہیں اور وہ ہمارے اہداف میں شامل ہیں سینیٹر گوردیپ سنگھ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پہلگام میں جو واقعہ ہوا اور اس کے پاکستان پر الزام کی پرزور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان آمن پسند ملک ہے جبکہ انڈیا دہشت گرد ملک ہے انڈیا سے سکھوں کے ساتھ 1984میں جو ظلم کیا ہے وہ تاریخ کا حصہ ہے انہوں نے کہاکہ 1992میں بابری مسجد کو شہید کرنے کی سوچ مودی کی تھی وہ سب سے بڑے دہشت گرد ہیں انہوں نے کہا کہ ہم لڑنے کیلئے تیار ہیں پاکستان کے عوام فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے کہاکہ مودی دنیا کے آمن کو تباہ کرنے کے درپے ہے ہم خود دہشت گردی کا شکار ہیں جس کی ذمہ داری انڈیا پر عائد ہوتی ہے سینیٹر سرمد علی نے کہاکہ پہلگام واقعہ نہایت افسوسناک اور حیران کن ہے یہ لائن اف کنٹرول سے تقریباً ڈھائی سو کلومیٹر دور ہے انہوں نے کہاکہ سندھ تاس معاہد ہ میں ورلڈ بنک گارنٹر ہے ہمیں اس کو بھی جنجوڑنا چاہیے انہوں نے کہاکہ اگر یہ معاہدہ معطل کیا جاسکتا ہے تو تمام دریاوں پر ہمارے حقوق بحال ہوگئے ہیں انہوں نے کہاکہ پہلگام واقعہ اصل میں راہ کی کارستانی ہے اور یہی واقعات بلوچستان میں بھی اسی انداز سے کئے جارہے ہیں سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہاکہ ہندوستانی وزیر اعظم نے ہر واقعے کا الزام پاکستان پر لگایا ہے اگر کلمے کے نام پر یہ قتل ہوئے ہیں تو اس واقعے میں مسلمان کیسے قتل ہوئے اور قاتل کس طرف غائب ہوگئے یہ ایک فلمی کہانی ہے اور انڈیا نے خود کروایا ہے انہوں نے کہاکہ اصف زرداری اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں ہم سب کو آزاد کشمیرجاکر انڈیا کو للکارنا چاہیے انہوں نے کہاکہ ہمیں بحثیت قوم ایک سنجیدہ رویہ اختیار کرنا چاہیے انہوں نے کہاکہ وزیر دفاع کو ذمہ درانہ بیانات دینے چاہیے اسی طرح وزیر اطلاعات کو بھی سنجیدگی اختیار کرنی چاہیے انہوں نے کہاکہ انڈیا کی اپوزیشن بھی اپنے وزیر اعظم کی مذمت کر رہی ہے اور کسی نے بھی اس کی حمایت نہیں کی ہے سینیٹر دوست محمد نے کہاکہ اگر ملک کو یکجا کرنا چاہتے ہو تو بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکالنا ہوگا سینیٹر افنان اللہ نے کہاکہ پہلگام واقعہ کی شدید مذمت کرتا ہوں
انہوں نے کہاکہ ہندوستان نے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام عائد کیا جبکہ پاکستان سمیت امریکہ اور کنیڈا میں دہشت گردی میں ہندوستان ملوث ہے انہوں نے کہاکہ ہندوستان کو اپنے پڑوسی ممالک سے مسائل ہیں اور پورے خطے میں آگ لگانے کی سازشوں میں مصروف ہیں سینیٹر احمد خان نے کہاکہ پاکستان ایک پرآمن ملک ہے اور ہم نے کبھی بھی جنگ کا آغاز نہیں کیا ہے اور پاکستان نے دنیا کو آمن ،محبت اور بھائی چارے کا درس دیا ہے انہوں نے کہاکہ اگر کسی نے بھی پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا تو ہم اپنی تاریخ بتائیں گے سینیٹر عبدالقادر نے کہاکہ پاکستان کیلئے 25کروڑ عوام جان دینے کیلئے تیار ہیں انڈیا کو ہزار بار سوچنا چاہیے کہ وہ کس ملک کے ساتھ جنگ شروع کر رہا ہے سینیٹر آغا شاہ زیب درانی نے کہاکہ آج قومی یکجہتی کا دن ہے اور ہمیں اپنے قوم کی جانب سے یہ پیغام دینا چاہیے کہ ہم متحد ہیں انہوں نے کہاکہ پہلگام میں دلخراش واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں سینیٹر عون عباس نے کہاکہ ہمارے لئے پاکستان زیادہ ضروری ہے مگر یہ بھی دیکھنا ہے کہ ہمارے لوگ گرفتار ہورہے ہیں آج بھی بانی سے رہنماؤں کو نہیں ملنے دیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ آج ہمیں دنیا کو بتایا چاہیے کہ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام لیڈروں کو بلا کر اے پی سی کرنی چاہیے سینیٹر ندیم احمد بھٹو نے کہاکہ ہم سب دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں مودی سرکار نے اقتدار میں آنے کیلئے جھوٹا بیانہ بنایا ہے سینیٹر حاجی ہدایت اللہ نے کہاکہ پہلگام واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں سینیٹر سید مسرور احسن نے کہاکہ اس وقت ہماری دھرتی نے آواز دی ہے ہم اس آواز پر لبیک کہتے ہیں اور جو بھی نیشنل سیکورٹی کمیٹی نے کہاہے کہ اس کی تائید اور حمایت کرتا ہوں سینیٹر عبدالشکور نے کہاکہ ساڑے چار ماہ کے بعد مجھے بات کرنے کا موقع ملا ہے انہوں نے کہاکہ اگر کسی سینیٹر کو ساڑے چار ماہ بعد بات کرنے کا موقع ملے گا تو وہ سب کچھ بھول جاتا ہے انہوں نے کہاکہ پہلگام میں افسوسناک اور دردناک واقعے کی مذمت کرتا ہوں انہوں نے کہاکہ گجرات کے قصاف کا مقابلہ ہم جہاد کے زریعے کر سکتے ہیں سینیٹر بلال احمد خان نے کہاکہ پہلگام واقعہ انڈیا کا اپنا بنایا ہوا کھیل ہے جو مودی سرکار نے بنایا ہے جس کا مقصد سندھ تاس معاہدہ کو سبوتاڑ کرنا ہے انہوں نے کہاکہ مسلمان اپنے حق کے حصول کیلئے ہر جنگ لڑنے کیلئے تیار ہیں سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ انڈیا ایسے مسائل کو دنیا کے سامنے پیش کرکے یہ ثابت کرنا چاہتا ہے کہ پاکستان دہشت گردی میں ملوث ہے انہوں نے کہاکہ ہندوستان اور بنگلہ دیش سے ہمار ے دوست یہ پیغام بھیج رہے ہیں کہ مودی حکومت اپنی سیاست اور طاقت کیلئے ہر وہ کام کرنے کیلئے تیار ہیں جو اس کیلئے ضروری ہو سینیٹر ڈاکٹر ہمایون مہمند نے کہاکہ شدید اختلافات کے باوجود ملک کی خاطر آپ کے ساتھ کھڑا ہوں انہوں نے کہاکہ ہندوستان کو بھرپور جواب دینے کی جرات اور صلاحیت رکھتے ہیں ملک کو بچانے کیلئے جیل میں قید بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔۔۔۔اعجاز خان
Comments are closed.