سی سی آئی کا فیصلہ ہے کہ اتفاق رائے کے بغیر کوئی نئی نہر نہیں نکالی جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کینالز کے معاملے پر سندھ میں کافی اضطراب پایا جاتا تھا تاہم یہ مسئلہ پر امن طریقے سے ختم ہو گیا ہے،نہروں کے معاملے پر بے بنیاد پروپیگنڈہکرنے کی کوشش کی گئی تاہم بلاول نے ہی وزیراعظم کے ساتھ مل کر معاملے کواحسن طریقے سے حل کروایا ہے ۔پریس کانفرنسسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کینال کے معاملے پر سندھ کے عوام میں کافی اضطراب پایا جاتا تھا تاہم خوشاسلوبی سے اس معاملے کو حل کیاجا چکا ہے ۔ انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس اہم معاملے کی نزاکت کو سمجھا اور مثبت کردار ادا کیا۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ نگران دور حکومت میں منظور ہونے والے اس متنازع منصوبے کے خلاف سندھ حکومت نے بھرپور آواز اٹھائی۔

ان کے اعتراضات کی وجہ سے منصوبے کی ایکنک سے منظوری چار مرتبہ موٴخر کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے پر اب تک ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بعض حلقوں کی جانب سے کہا جا رہا تھا کہ صوبے منصوبے کی منسوخی پر راضی نہیں ہوں گے، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی سی آئی کا فیصلہ ہے کہ اتفاق رائے کے بغیر کوئی نئی نہرنہیں نکالی جائے گی، سات فروری کو ایکنک کی جانب سے دی گئی عارضی منظوری کو بھی واپس لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نہروں کے معاملے پر بہت زیادہ پروپیگنڈا کیا گیا، حتیٰ کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو بھی بدنامکرنے اور سندھ میں عوام کو اس معاملے پر ورغلانے اور گمراہ کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی۔انہوں نے کہا کہبلاول بھٹو نیہی وزیراعظم سے مل کر نہروں کے معاملے کواحسن طریقے سے حل کروایا ہے ۔

Comments are closed.