ا سلام آباد (آن لائن) قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے کہاہے کہ دریائے سندھ کے پانی پر پیپلزپارٹی کے ڈاکے کے خلاف سب نے بھرپور کردار ادا کیا۔ آصف علی زداری، بلاول زرداری نے اسٹیبلشمنٹ سے ملی بھگت کر کے سندھ کا پانی بیچ دیا تھا۔ دریائے سندھ بچاؤ تحریک پر اپوزیشن جماعتیں، وکلاء برادری، حلیم عادل شیخ بھی خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔ دریائے سندھ کے متنازعہ کینالوں کے حوالے سے اپنے بیان میں انہوں نے کہا دریائے سندھ پر متنازعہ کینالوں کے خلاف سندھ کی عوام کی جدوجہد سلام پیش کرتا ہوں۔ دریائے سندھ بچاؤ تحریک پر اپوزیشن جماعتیں، وکلاء برادری، حلیم عادل شیخ بھی خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔
انہوں نے کہا دریائے سندھ کے پانی پر پیپلزپارٹی کے ڈاکے کے خلاف سب نے بھرپور کردار ادا کیا۔ چھ ماہ قبل ہم نے پارلیمنٹ میں آواز اٹھائی تھی کہ سندھ کے پانی پر ڈاکا ڈالا گیا ہے۔ آصف علی زداری، بلاول زرداری نے اسٹیبلشمنٹ سے ملی بھگت کر کے سندھ کا پانی بیچ دیا تھا۔ الیکشن سے کچھ گھنٹے قبل ایکنک کی میٹنگ میں سندھ کے پانی پر ڈاکے کی اجازت دی گئی ۔ انہوں نے کہا ایکنک کی میٹنگ میں اجازت دی گئی کہ سندھ کا پانی چوری کر کے چولستان کو دیا جائے گا۔ 8 جولائی 2024 کو آصف علی زداری نے گرین پاکستان انیشیٹیو کے نام سے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ اس میٹنگ میں آصف علی زداری نے اجازت دی جس کے دستاویز ہم نے پیش کئے ہیں۔
انہوں نے کہا ہم سندھ کے پانی کے دفاع کے لئے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہیہیں ۔ سندھ کے پانی کی دفاع کے لئے اپوزیشن جماعتوں، وکلاء نے بھرپور دفاع کیا۔انہوں نے کہا کہ سی سی آئی کے اجلاس میں کینا ل بنانے کا فیصلہ ابھی موخر تو ہوا ہے۔ خدشہ ہے بجٹ کے بعد پیپلزپارٹی ایک بار پھر سندھ کے پانی پر ڈاکہ ڈلوائے گی۔انہوں نے کہا پیپلزپارٹی نے سندھ کے عوام کے سینے میں خنجر گھونپا تھا۔
Comments are closed.