اسلام آباد(آن لائن)ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا یو اے ای کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں ملکوں نے باہمی تعاون بڑھانے اور امن، استحکام و پائیدار ترقی کے اہداف پر مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ اماراتی وزیر خارجہ نے علاقائی استحکام، مکالمے، تحمل اور پرامن حل پر زور دیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی یو اے ای کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید سے ٹیلی فونک گفتگوہوئی ،دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا، اسحاق ڈار نے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی الزامات، اشتعال انگیز بیانات اور یکطرفہ اقدامات پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا گیا،
اماراتی وزیر خارجہ نے علاقائی استحکام، مکالمے، تحمل اور پرامن حل پر زور دیا، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور یو اے ای کے برادرانہ تعلقات کے اعادے کے ساتھ قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔دونوں ممالک نے باہمی تعاون بڑھانے اور امن، استحکام و پائیدار ترقی کے اہداف پر مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا
Comments are closed.