فضائی حدود کی خلاف ورزی ،پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

راولپنڈی (آن لائن )پاک فوج نیایل او سی پر بھارتی کواڈ کاپٹر کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کو ناکام بناتے ہوئے مار گرایا، بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں دشمن نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کرنے کی کوشش کی۔سکیورٹی ذرائع نے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے کہ پاک فوج نے بروقت کارروائی کر کے دشمن کی اس مذموم کوشش کو ناکام بنا دیا، یہ واقعہ پاک فوج کی مستعدی، پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے، پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور موٴثر جواب دینے کے لیے ہر دم تیار ہے، پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ ملکر دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑجوابدیں گی، انشااللہ

Comments are closed.