اسلام آباد(ان لائن) الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے قانون سازی کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا اجلاس کی صدارت سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کی اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد اور جوائنٹ سیکرٹری داخلہ نے شرکت کی اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا کامیاب انعقاد یقینی بنایا گیا ہے مگر اسلام آباد لوکل گورنمنٹس ایکٹ میں مختلف ادوار میں ترمیم کی وجہ سے الیکشن کمیشن اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات نہیں کروا سکا ہے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹس کی میعاد 14فروری 2021 کو ختم ہوئی اور اب تک الیکشن کمیشن 5دفعہ حلقہ بندی کرواچکا ہے اور 3دفعہ الیکشن شیڈول بھی دے چکا ہے انہوں نے کہا کہ جب بھی الیکشن کمیشن انتخابات کے انعقاد کی تیاری مکمل کرتا ہے تو لوکل گورنمنٹ قوانین میں ترمیم کر دی جاتی ہے
انہوں نے کہا کہ اگست 2024ء میں اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم کی منظوری کی گئیں جس کے جائزہ لینے کے بعد الیکشن کمیشن نے ایکٹ میں چند غلطیوں کی نشاندہی کی اور ترمیم کے مطابق فوری رولز اور فارم بنانے کا کہا جوڈرافٹ وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کو بھجوایا ہے اور الیکشن کمیشن اس پر اپنا فیڈ بیک اور منظوری بھی دے چکا ہے تاہم ابھی تک قانون سازی کا عمل تاحال مکمل نہیں کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن حلقہ بندی کا عمل مکمل کر چکا ہیلہذا وزرات داخلہ فوری قانون سازی کی تکمیل یقینی بنائے تاکہ الیکشن کمیشن اسلام آباد میں الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنائے ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اجلاس میں وزارتِ داخلہ کے نمائندگان نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ مجوزہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025ء میں ضروری ترمیم کو مورخہ 30 اپریل 2025ء کو سی سی ایل سی میں پیش کیا جا چکا ہے جسے منظوری کے بعد اسے وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا ۔ترجمان کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد نے یقین دہانی کرائی کہ جیسے ہی مذکورہ قانون پارلیمانی منظوری حاصل کرے گاتو وہ الیکشن کمیشن کے تعاون کیلئے تیارہیں۔تاکہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا عمل یقینی بنایا جائے۔ترجمان کے مطابق اگر حکومت نے اسلام آباد میں لوکل گورنمنٹ الیکشن پر سنجیدگی نہ دکھائی، تو الیکشن کمیشن اس سلسلے میں باقاعدگی سے سماعت کرے گا اور باقاعدہ احکامات جاری کرے گا، جن کی پابندی لازمی ہو گی۔۔۔۔ اعجاز خان
Comments are closed.