نئی دہلی (آن لائن)پہلگام آپریشن سے متعلق دستاویزات لیک ہونے پربھارتی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹرجنر ل رانا کوان کے عہدے ہٹا دیا گیا ہے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی قیادت کا حزیمت کا سفر جاری و ساری ہے ،پہلگام آپریشن کی لیک دستاویزات نے بھارتی خفیہ ایجنسی (را) کو عالمی سطح پر مذاق بنا دیا گیا ہے ۔رپورٹس کے مطابق یہ دستاویزات جنرل رانا کی ذاتی حفاظت میں دی گئیں تھیں جولیک ہوگئیں،لیکڈ رپورٹس نے پہلگام آپریشن کی صداقت پر بھارتی حکومت کو کٹہرے میں لا کھڑا کیاہے ،جس سے نہ صرف مودی سرکاری کو بھارت میں بلکہ پوری دنیا میں حزیمت کا سامنا ہے ،خفیہ دستاویزات لیک ہونے پر بھارتی فوجی قیادت میں بڑی تبدیلی کی گئیں ہیں
، لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس رانا اندمان و نکوبار (المعروف کالا پانی)میں جبری بھیج دیئے گئے،جنرل رانا کو ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل سے ہٹا دیا گیا اور ان کا دور دراز اور سخت کالے پانی کے علاقے میں تبادلہ کیا گیا ہے جن کا خفیہ RAW دستاویزات سے جوڑا جا رہا ہے۔ڈاکومنٹ میں اعلیٰ سطح کے جھوٹے آپریشنز میں فوجی و سیکیورٹی اداروں کا کردار سامنے آ گیا،بھارتی حکومتی تحقیقات کے مطابق لیکڈ فائلز جنرل رانا کے دفتر سے میڈیا تک پہنچیں،جنرل رانا کو فوری طور پر ڈی آئی اے کی سربراہی سے ہٹانے کا حکم جاری کیا گیا ہے ،رپورٹس کے مطابق جنرل رانا کی بے توقیری اور اختیار سے اس طرح کی بے عزتی کے ساتھ ہٹایا جانا بھارتی قیادت اور سپاہیوں پر ذہنی دباوٴ ڈالے گا۔رپورٹس کے مطابق مودی سرکارنے سچ عوام تک پہنچنے کے لئے سخت ایکشن لیتے ہوئے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف اور آئی ایس پی آر کا یوٹیوب چینل بند کر دیا ۔
Comments are closed.