اسلام آبا د(آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوٴس میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا ،اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں پارلیمانی امور پر مشاورت کی گئی ،اجلاس میں قومی اسمبلی کا اجلاس پانچ مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،اجلاس میں وزیر قانون، وزیر پارلیمانی امور، وزیر مملکت بیرسٹر عقیل، سیکرٹری قانون نے شرکت کی ، قومی اسمبلی اجلاس میں بھارتی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کیے جانے کا امکان ہے
،اجلاس میں بھارتی فالس فلیگ آپریشن کے بعد خطے کی صورتحال اور قومی سلامتی امور پر بحث کی جائے گی۔قومی سلامتی سے متعلق امور پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے اور اپوزیشن سے بات چیت پر بھی مشاورت کی گئی ،اجلاس میں قانون سازی سمیت دیگر نکات پر مشاورت کی گئی ،قومی اسمبلی میں بھارت کے خلاف قرارداد مذمت لانے اور اس کے مسودہ پر بھی مشاورت کی گئی ۔
Comments are closed.