بھارت نے پاکستان سے لڑائی کرکے ہمیشہ اپنا نقصان کیا: خواجہ سعد رفیق

لاہور (آن لائن) رہنما مسلم لیگ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بھارت نے پاکستان سے لڑائی کرکے ہمیشہ اپنا نقصان کیا۔ مسئلہ کشمیرکے پر امن حل تک خطے میں امن کا قیام ناممکن ہے، پہلگام حملے کے بینفشری کی نشاندہی ضروری ہے ۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیرکے پر امن حل تک خطے میں امن کا قیام ناممکن ہے۔ کشمیرکا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں
کے مطابق حل ہونا چاہیے، کشمیرکا مسئلہ اقوام متحدہ میں موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعہ کا بینفشری کون ہے؟ بغیرثبوت پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگانا بھارت کا و طیرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان سے لڑائی کرکے ہمیشہ اپنا نقصان کیا، ہم خطے میں کوئی لڑائی جھگڑا نہیں چاہتے۔

Comments are closed.