راولپنڈی (آن لائن )خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف 3 مختلف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کیے، جن میں 5 دہشت گرد ہلاک اور 2 کو گرفتار کر لیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 30 اپریل اور یکم مئی 2025 کو خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے تین علیحدہ علیحدہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کیے جن میں 5 خوارج کو ہلاک جبکہ 2 کو گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان کے مطابق پہلا آپریشن ضلع باجوڑ میں کیا گیا جہاں خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد انتہائی مطلوب دہشت گرد فرید اللہ سمیت تین خوارج مارے گئے۔دوسری کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں کی گئی، جہاں دو مزید خوارج کو فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کر دیا گیا۔ تیسرا کامیاب آپریشن ضلع مہمند میں ہوا جہاں دو دہشت گردوں لال امیر عرف ابراہیم سمیت کو زندہ گرفتار کیا گیا۔گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا، آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔دوسری جانب صدر ،وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا ہے
،صدر مملکت کی جانب سے خیبر پختون خواہ میں 3 مختلف کارروائیوں میں 5 خوارج جہنم واصل، 2 گرفتار کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا گیا ہے اور انٹیلی جنس پر مبنی کاروائیوں کے دوران ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت فتن? الخوارج کے 5 دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا،صدر نے کاروائی کے دوران دہشتگردوں کے سرغنہ کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی اور کہا کہ کاروائی کے دوران دہشت گردوں کے سرغنہ کو ہلاک کرنا سکیورٹی فورسز کی کامیابی ہے،دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری رہیں گی، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کامیاب کاروائیاں کرنا خوش آئند ہے، دہشت گرد عناصر کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا، صدر مملکت کا فتن? الخوارج کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار کیا ۔ادھروزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے، ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ہماری دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی
، دریں اثناء وزیر داخلہ محسن نقوی نے 5 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پرسکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہااور کہا کہ سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشنز کرکے خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا، خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔ خوارجی دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ خوارجی دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔ قوم کو سیکورٹی فورسز کی بہادری پر ناز ہے۔
Comments are closed.